موٹرسائیکل چھیننے والا انسپکٹر

کراچی ، شہری سے موٹرسائیکل چھیننے والا بلاول ہاؤس میں تعینات سب انسپکٹر نکلا

Spread the love

موٹرسائیکل چھیننے والا انسپکٹر

کراچی(جے ٹی این آن لائن نیوز) فائیواسٹار چورنگی پر شہری سے مبینہ موٹرسائیکل چھیننے والا

سب انسپکٹر نکلا، سب انسپکٹر کامران سکیورٹی زون ٹو کا اہلکار اور بلاول ہاؤس پر تعینات ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق کراچی میں فائیواسٹارچورنگی پر پولیس اہلکار کی جانب سے موٹرسائیکل

چھیننے کا معمہ حل ہوگیا ، شہری سے مبینہ موٹرسائیکل چھیننے والا سب انسپکٹر نکلا۔اس ضمن

میں ذ ر ا ئع نے بتایاسب انسپکٹر کامران کی حالیہ تعیناتی بلاول ہاؤس میں ہے ، ابتدائی تفتیش میں

انکشاف کیا گیا کہ ملزم نے پکڑے جانے پر خود کو ساؤتھ انویسٹی گیشن کا افسر ظاہر کیا ۔ تفتیشی

ذرائع نے بتایاکہ ملزم نے اپنا نام پہلے علی شاہ بتایا، تاہم مزیدتفتیش کرنے پر پتہ چلا ملزم کانام

کامران ہے اور سکیورٹی زون 2میں سب انسپکٹر ہے۔ذرائع کے مطابق کامرا ن کیساتھ شلوار قمیض

میں ملبوس ایک شخص موجود تھا، شہری کے مطابق کامران اس سے موٹرسائیکل چھین رہا تھا، سب

انسپکٹر کیوں ایساکررہاتھا ، اس حوالے سے تفتیش کر رہے ہیں ۔ د و سری جا نب مبینہ پولیس اہلکار

تاحال پولیس کی پہنچ سے دور ہے ، سکیورٹی زون ٹو کے مطا بق مبینہ اہلکار ان کے پاس تعینات

نہیں جبکہ مبینہ اہلکار ایس ایس یو کے ماتحت بھی کام نہیں کر رہا۔ ا نکو ائری کمیٹی کے مطابق

سکیورٹی کے دیگر محکموں کو بھی چیک کر رہے ہیں اور مبینہ اہلکار سے پولیس کا رابطہ ہوگیا

ہے ، رابطے پر ملزم نے بتایا تھا وہ سکیورٹی زون ٹو کا اہلکار ہے اور بلاول ہا ؤ س پر تعینات ہے،

جلد تحقیقات کرکے اصلیت سامنے لائیں گے۔یاد رہے 5سٹار چورنگی پر پولیس اہلکار کی شہری سے

مبینہ طور پر موٹر سا ئیکل چھیننے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی ، موٹر سا ئیکل چھیننے پر متاثرہ

شہری نے شور مچایا تو عوام کا رش لگ گیا، جس کی وجہ سے شہری کی مو ٹر سا ئیکل بچ گئی۔

موٹرسائیکل چھیننے والا انسپکٹر

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply