Maulude Kaaba Moli Ali (a.s) ka Jashan

مولود کعبہ مولا علی علیہ السلام کا جشن ظہور عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن پاکستان نیوز) مولود کعبہ مولا علی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں امیر المومنین مولائے کائنات مولود کعبہ حضرت علی

المرتضی علیہ السلام کا یوم ولادت 13 رجب المرجب بمطابق 26 فروری جمعة

المبارک کو نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا- جشن ولادت کے سلسلے میں

ملک بھر میں جمعة المبارک کے اجتماعات و دیگر تقریبات کے دوران علماء کرام

و خطیب حضرات نے امیر المومنین حضرت علی المرتضیٰ علیہ السلام کے فضائل

بیان کرتے ہوئے دین اسلام کی آبیاری کیلئے پیش کی گئی عظیم قربانیوں کو خراج

عقیدت پیش کیا، جبکہ امام بارگاہوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا، جشن منانے

کیساتھ ساتھ نذر و نیاز بھی تقسیم کی گئی۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے

سیرت مولا علی ابن ابی طالب علیہ السلام و فضائل اجاگر کیے گئے، اخبارات نے

یوم علی علیہ السلام کی مناسبت سے سپیشل ایڈیشن شائع کیے جبکہ سرکاری اور

نجی ٹی وی چینلز سے خصوصی پروگرام نشر کیے گئے۔

=–= مولا علی کا طرز حکومت مسلم حکمرانوں کیلئے مشعل راہ، راغب نعیمی

دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے یوم

ولادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر اجتماع جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے

کہا حضرت علی کی حیات مبارکہ جہاں پوری انسانیت کیلئے مینارہ نورہے، وہیں

مسلم حکمران آپ کی طرز حکمرانی سے رہنمائی لیکر ترقی کی منازل طے کر

سکتے ہیں، کیونکہ انکا طرز حکومت عدل و انصاف اورانسانی مساوات پر مبنی

تھا۔ آپ کے دورخلافت میں وسائل پر ہر شہری کا برابر کا حق تھا، اقلیتوں کو تمام

بنیادی حقوق حاصل تھے، آپکو دورحکمرانی میں زیادہ تر اندرونی جنگوں کا سامنا

رہا مگر اس کے باوجود معاشرے کے پسماندہ طبقات کا خیال رکھا ان کو تمام

حقوق فراہم کئے۔

==-== یہ بھی پڑھیں: فرمان رسول اللہ جس جس کا میں مولا، اس اسکا علی مولا
——————————————————————————–

علی المرتضٰی علیہ السلام کے فضائل و مناقب اور کردار و کارناموں سے تاریخ

اسلام کے اوراق روشن ہیں جس سے قیامت تک آنیوالے لوگ ہدایت و رہنمائی

حاصل کرتے رہیں گے۔ مولاعلی کی شجاعت ایسی تھی کہ دنیائے عرب و عجم

کے بڑے بڑے نام آپ کا نام گرامی سن کر کانپ جاتے، آپ کی تلوار نے استحکام

اسلام میں بنیادی کردار ادا کیا، جنگ بدر ہو یا احد کا میدان، جنگ خندق ہو یا حنین

و خیبر کا میدان کار زار غرض ہر جنگ میں حضرت علی ابن ابی طالب علیہ

السلام کی تلوار دشمنان اسلام کیلئے خوف کی علامت تھی۔

==–== یوم ظہور مولا علی، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی

تحریک انصاف کی رکن اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے پنجاب اسمبلی میں ایک

قرارداد جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے صوبائی ایوان شیر خدا حضرت علی ؑ

کے یوم ولادت پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہے اورقرار دیتا ہے کہ

حضرت علی ؑ کا کردارہمارے لئے مشعل راہ ہے، ہمیں ان کی سیرت پر عمل کرنا

چاہیے، آپ نے جنگوں میں کفار کو جس طرح پچھاڑا تاریخ میں اسکی مثال نہیں

ملتی، آپ حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وفاردار اور جانثار ساتھی تھے، ہم

آپ کرم اللہ وجہہ الکریم کے کردار و سیرت پر عمل کرکے دنیا اور آخرت میں

سرخرو ہوسکتے ہیں۔ یہ ایوان قرار دیتا ہے افواج پاکستان کا سب سے بڑا اعزاز

نشانِ حیدر حضرت علی علیہ السلام کے نام سے منسوب ہے جو پاکستانی قوم کی

مولائے کائنات سے دلی عقیدت و وابستگی کا اظہار ہے-

مولود کعبہ مولا علی

=قارئین=: خبر اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply