مولاوی طوفان فلپائن سے ٹکرا گیا ، 13 افراد لاپتہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

مولاوی طوفان فلپائن

منیلا(جے ٹی این آن لائن نیوز)مولاوی طوفان کے فلپائن سے ٹکرانے کے باعث سیلابی صورتحال

پیدا ہونے ، چھتیں اڑنے اور درختوں کے گرنے کے ساتھ 13 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ یہ بات آفات

ایجنسی نے پیر کے روز بتائی۔آفات کے خطرات میں کمی اور انتظام کی قومی کونسل( این ڈی آر آر

ایم سی) کے ترجمان مارک ٹمبل نے کہا کہ بیکول خطے کے ایک جزیرائی صوبے کاتاندوانیس سے 12

مچھیروں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ٹمبل نے مزید کہا کہ این ڈی آر آر ایم سی خطوں میں

اپنی ایجنسیوں سے مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔فلپائنی ساحلی محافظوں(پی سی

جی)نے اطلاع دی ہے کہ منیلا کے جنوب میں واقع صوبہ باتانگاس کے قصبے باوان میں ایک کشتی

الٹنے سے 1 شخص لاپتہ ہو گیا ہے۔ پی سی جی نے کہا کہ کشتی عملے کے 7 دیگر ممبران کو بچا

لیا گیا ہے۔۔فلپائنی ساحلی محافظوں(پی سی جی)نے اطلاع دی ہے کہ منیلا کے جنوب میں واقع صوبہ

باتانگاس کے قصبے باوان میں ایک کشتی الٹنے سے 1 شخص لاپتہ ہو گیا ہے۔ پی سی جی نے کہا

کہ کشتی عملے کے 7 دیگر ممبران کو بچا لیا گیا ہے۔

مولاوی طوفان فلپائن

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply