Molana Jalaluddin Rumi Great Sufi Poet-jtnonline 147

مولانا جلال الدین رومی کی شاعری سے علاج

Spread the love

لاہور(جتن آن لائن خصوصی رپورٹ) مولانا جلال الدین رومی

یقینا آپ ایلو پتھی، ہومیو پتھی اورطب یونانی طریقہ سے علاج سے تو آگاہ ہی ہونگے، مگر شاعری کے ذریعے مریضوں کا علاج یقینا پہلی مرتبہ سننے کو مل رہا ہوگا- ایسا کیسے ممکن ہے؟ اس ضمن میں ڈاکٹروں کی ایک تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے سروے میں انکشاف ہوا کہ مقبوضہ کشمیر میں ذہنی عارضے میں مبتلا افراد تسکین کے لئے مولانا رومی کی صوفی شاعری کا رخ کرتے ہیں۔ سروے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تقریبا 1. 18 لاکھ افراد ذہنی مسائل کا شکار ہیں۔ مزید پڑھیں

ذہنی عارضے میں مبتلا افراد کا تسکین کیلئے مولانا روم کی صوفی شاعری کا رخ

اکلوتے بیٹے کے بھارتی سیکیورٹی فورسز کی تحویل میں غائب ہو نے کی اطلاع پر اس کی 55 سالہ والدہ ماجدہ فاطمہ شدید ذہنی انتشار کا شکار ہو گئیں- جنہیں ایک نفسیاتی ہسپتال لے جایا گیا-ڈاکٹروں نے انہیں مولانا جلال الدین رومی ( رحمۃ علیہ ) کے مزار کی زیارت کرنے اور صوفی موسیقی سننے کو کہا۔

ہمارے پاس ان کو دینے کیلئے کچھ نہیں، دماغی ہسپتال کے ڈاکٹر کا موقف

سرینگر میں وادی کشمیر کے واحد دماغی ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے کہا کہ ہمارے پاس ان کو دینے کے لئے کچھ نہیں ، سوائے افسردگی کی دوائیں۔ انہیں ذہنی سکون کی ضرورت ہے۔ لہذا ہم ان سے اپنے اعصاب کو پرسکون کرنے کے لئے صوفی موسیقی سننے کو کہتے ہیں۔

بہت سارے مریضوں کی جزوی بحالی کی اطلاع

سروے کے مطابق سیکیورٹی کے باعث اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ صوفیانہ موسیقی سننے سے بہت سارے مریضوں کی جزوی بحالی کی اطلاع ملی ہے۔ صدیوں سے کشمیر کے صوفی میوزک استادوں نے 13 ویں صدی کے ترکی کے شاعر اور اسلامی سکالر جلال الدین رومی کی شاعری کے ذریعہ سامعین کو محظوظ کیا ہے۔ دو دیگر فارسی شاعر جنہوں نے لوگوں کو کشمیر میں باقاعدہ گرویدہ بنایا ہے، ان میں نور الدین عبد الرحمن جامی اور خواجہ شمس الدین حافظ شیرازی شامل ہیں۔

مولانا جلال الدین رومی

Leave a Reply