مولانافضل الرحمن کا 26 جون کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے

26 جون کو اپوزیشن جماعتوں کی آ ل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا

اعلان کر دیا۔ترجمان جے یو آئی (ف) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آل

پارٹیز کانفرنس 26 جون کو صبح 11 بجے اسلام آباد میں منعقد ہو گی جس میں

اپوزیشن جماعتوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔چند روز قبل قومی اسمبلی میں

قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے

مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی جس

میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اے پی سی بلانے کا اعلان کیا گیا تھا،شہباز

شریف اور بلاول بھٹو کی فضل الرحمان کیسا تھ ملاقات میں رواں ماہ کے آخر میں

اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا،جسکا گزشتہ روز باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ۔

دوسری طرف جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امیر جماعت

اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی ،ملاقات میں لیاقت بلوچ،مولانا عبدالغفور حیدر

ی اور میاں اسلم بھی شریک ہوئے ،ملاقات اسلام آباد میں میاں اسلم کی رہائشگاہ

پر ہوئی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ،اپوز یشن کی اے پی سی کی

تاریخ، مقام اور ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق حکومتی پالیسیوں

اور مہنگائی کیخلاف جماعت ا سلا می کے جاری احتجاج پر بھی بات چیت کی

گئی ، فضل الرحمان کے ملک بھر میں جاری ملین مارچ بھی زیر بحث آئے۔

Leave a Reply