موسم ٹھیک نہ ہوا تو پی ایل ایل کارگو کا لنگر انداز ہونا مشکل ہوگا

Spread the love

پی ایس او کارگوکے لنگر انداز نہ ہونے کے سبب ٹی1 (T1) اینگرو ٹرمینل سے آر ایل این جی ری گیسی فکیشن کم ہوکر 220 ایم ایم سی ایف ڈی رہ گئی ہے. اس وقت دستیاب آر ایل این جی کی مقدار چھ سو ایم ایم سی ایف ڈی ہے.اگر کل تک موسمی حالات ٹھیک نہ ہوئے تو نتیجے میں کل آنے والے پی ایل ایل کے کارگو کا لنگر انداز ہونا مشکل ہو سکتا ہے. کارگو کے لنگر انداز نہ ہونے کی صورت میں دستیاب آر ایل این جی کم ہوکر چار سو ایم ایم سی ایف ڈی تک رہ جائے گی.ان حالات میں گورنمنٹ پاور پلانٹس کے ساتھ ساتھ فرٹیلائزر، سی این جی اور نان زیرو ریٹڈ انڈسٹری کو گیس فراہمی فوری طور پر بند کردی گئی ہے تا کہ ڈومیسٹک صارفین کی مشکلات کو کم سے کم کیا جا سکے۔صورتحال میں بہتری کے ساتھ ہی گیس فراہمی بھی بحال کردی جائے گی.

Leave a Reply