موسم سرماسونم کپورکا پسندیدہ موسم

Spread the love

اداکارہ سونم کپور نے موسم سرما کو اپنا پسندیدہ موسم قرار دے دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سونم کپور نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں میں ناک ٹھنڈی ہونا، گرم سویٹرز اور ہاٹ چاکلیٹ پینے کی وجہ سے انہیں موسم سرما بہت پسند ہے۔ تصویر میں سونم کپور کی ناک ٹھنڈ کی وجہ لال دکھائی دی گئی ہے جبکہ انہوں نے کوٹ اور گلے میں سکارف اور چشمے پہنے ہوئے ہیں۔ سونم کپور فلم ’’اک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘ میں اپنے والد انیل کپور اور جوہی چاولہ کے ساتھ دکھائی دیں گی۔

Leave a Reply