0

مودی کا مقبوضہ کشمیر میں پاکستان زندہ باد کے نعروں سے استقبال

Spread the love

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز لداخ اور مقبوضہ کشمیر میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کیلئے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا ،ان کے دورے سے کئی روز قبل ہی بھارتی فوج اور مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے پوری مقبوضہ وادی کو فوجی چھائونی مین تبدیل کر دیا

حریت کانفرنس اور دوسری کشمیری تنظیموں نے بھارتی وزیر اعظم کی آمد پر پوری وادی میں شٹر ڈائون ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا جس پر کٹھ پتلی انتظامیہ نے میر وعظ عمر فاروق اور سید علی گیلانی سمیت تمام حریت قیادت کو گھروں مین نظر بند کر دیا ۔اس کے باوجود مودی کی آمد کے موقع پر پورے کشمیر مین شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی اور بھارتی وزیر اعظم کا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے استقبال کیا گیا۔

مودی کی آمد کے موقع پر پوری وادی اور جموں میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی۔ ٹرین سروس معطل کردی گئی ،سیکڑوں موٹر سائیکلیں دستاویزات ہونے کے باوجود ضبط کرلی گئیں ۔ سرینگر ، جموں اور دیگر علاقوں میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر کے سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی۔مودی کی تقریب کی نگرانی کے لیے ڈروں طیارے استعمال کئے گئے ۔
کشمیر احتجاج

Leave a Reply