مودی کابینہ کی تشکیل کیلئے متحرک،کانگریس میں استعفوں کی بارش

Spread the love

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے الیکشن جیتنے کے

بعد نئی حکومت کی تشکیل کا سلسلہ شروع کر دیا ۔ انہوں نے جمعے کو نئی کابینہ

کے حوالے سے پارٹی کے سینئر رہنمائوں سے مشاورت کی، ایسے اندازے لگائے

گئے ہیں کہ نئی کابینہ میں نئے نام سامنے آ سکتے ہیں ۔ دوسری جانب بھارتی

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق مودی کی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا

پارٹی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں لوک سبھا کی 306نشستیں جیت چکی ہے۔

ادھربھارتی لوک سبھا انتخابات 2019میں ناکامی کے بعد انڈین نیشنل کانگریس کے

رہنما راہول گاندھی کو شکست خوردہ امیدواروں کے استعفے موصول ہونے لگے

جبکہ خود ان کی جانب سے بھی پارٹی صدارت چھوڑنے کا امکان ہے ۔ بھا ر تی

خبر رساں ادارے کی ر پو رٹ کے مطابق بڑی تعداد میں پارٹی رکنیت سے

استعفے دینے والے رہنمائوں میں بولی ووڈ اداکار راج ببر بھی شامل ہیں جو اتر

پرد یش میں کانگریس کے ریاستی سربراہ بھی تھے۔دوسری جانب انڈیا ٹوڈے کی

رپورٹ کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے اجلاس

کے دوران راہول گاندھی بھی اپنا استعفیٰ پیش کردیں گے۔راہول گاندھی اس وقت

انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ہیں اور انہوں نے اپنی بہن پریانکا گاندھی کے

ہمراہ انتخابی مہم کے دوران پارٹی کی سربراہی کی تھی۔بھارتی ویب سائٹ ٹائمز

اف انڈیا کی ر پو ر ٹ کے مطابق کانگریس اور اس کی اتحادی جماعتوں کو تامل

ناڈو، کیرالہ، پیڈوچیری، پنجاب، اندامن نکوبار آئلینڈ، لکشادویپ اور میگھلایا سے

قلیل مارجن کیساتھ برتری حاصل ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹی وی چینلز کی

جانب سے انتخابات میں بی جے پی کی واضح برتری کے اعلا ن کے بعد بڑی

تعداد میں بی جے پی کے حامیوں نے دہلی ہیڈکوارٹرز سمیت بھارت کے مختلف

شہروں میں کامیابی کا جشن منانا شروع کردیا تھا۔

Leave a Reply