0

مودی نے بھارت کومتعصب بنایا، کشمیرمیں حق خودارادیت سے دہشتگردی ختم ہو سکتی ہے،بلاول

Spread the love

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا مودی حکومت بھارت کو سیکولر بنیادوں سے ہٹا کر قوم پرستی کی جانب لے گئی ہے۔

پیپلز پارٹی تشدد پر یقین نہیں رکھتی اور ہم ہر قسم کے تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ اسکے بعد ہم سمجھ سکتے ہیں بھارتی عوام اس وقت بہت جذباتی ہیں۔ وہ غمزدہ ہیں، غصے میں ہیں اور پریشان ہیں۔

سیاستدانوں اور خاص طور پر رہنماؤں کیلئے یہ بہت ضروری ہے وہ ایسے غیر ریاستی گروہوں اور دہشت گردوں کے ہاتھوں میں نہ کھیلیں جو پاکستان اور بھارت کے عوام کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں اور پرامن تعلقات نہیں چاہتے۔

پیپلز پارٹی کشمیر میں استصواب رائے چاہتی ہے تاکہ کشمیری عوام جمہوری طریقے سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں اور ہم اسکے نتائج تسلیم کریں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو مجھے یقین ہے کشمیر میں دہشتگردی بھی ختم ہو جائیگی۔

جہاں تک پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات کی بات ہے تو میرے خیال میں یہ اہم بات یہ ہے کہ آپس میں بات چیت کی جائے۔ بدقسمتی سے گزشتہ چند برسوں کے دوران، خاص طور پر مودی حکومت کے قیام کے بعد، بھارت کے ساتھ زیادہ بات چیت نہیں ہوئی۔

امن دوست پاکستانیوں اور امن دوست بھارتیوں کیلئے یہ ضروری ہے وہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے قیام امن پر زور دیں۔ دونوں ممالک میں دہشت گردی ایک مسئلہ ہے اور مسئلہ کشمیر بھی دونوں ممالک کیلئے اہم ہے۔

بھارت میں عام انتخابات منعقد ہونیوالے ہیں تو شاید اپنے عوام کیلئے مودی صاحب زیادہ داخلی اور جارحانہ پالیسی اختیار کر رہے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ انتخابات کے بعد کوئی راہ نکلے گی۔

بھارت اپنی سیکولرازم اور برداشت کے حوالے سے پہچان رکھتا ہے۔ بھارت بڑا اور امیر ملک ہے، جمہوریت بھی بڑی ہے۔ اسے بڑے بھائی کا کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان کی جانب ہاتھ بڑھانا چاہیے، پاکستان بھی ہاتھ ملانے کو تیار ہے۔

Leave a Reply