نسل پرستی مکروہ فعل، مودی ملوث، رکن یورپی پارلیمنٹ مک ویلیس

نسل پرستی مکروہ فعل، مودی ملوث، رکن یورپی پارلیمنٹ مک ویلیس

Spread the love

دبئی ( جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) مودی نسل پرست انسان

جنوبی آئرلینڈ سے یورپی پارلیمنٹ کے رکن مک ویلیس ( Mick Wallace ) نے

کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی انتہائی دائیں بازو کا ایک نسل پرست

انسان ہے جو اس مکروہ کام میں ملوث ہے۔ میڈیا کے مطابق مک ویلیس نے یہ

بات یورپی یونین کی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کی ویڈیو انہوں

نے گزشتہ روز بھارت اور یورپی یونین کے آن لائن سربراہی اجلاس کے ایک دن

بعد ٹویٹر پر شیئر کی۔ انہوں نے کہا کہ سچ یہ ہے کہ مودی انتہائی دائیں بازو کا

نسل پرست انسان ہے لیکن یہ ہمیں بھارت کے ساتھ بات چیت سے روک نہیں سکتا۔

امید ہے وہ ہمیشہ وہاں نہیں رہیں گے۔

=-= ایسی ہی مزید معلومات پر مبنی خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

رکن پارلیمنٹ نے کہا وہ یورپی یونین اور بھارت کے درمیان مضبوط تعلقات کو

فروغ دینے کے حق میں ہیں لیکن خطے میں چین کے عروج کو چیلنج کرنے

کیلئے ایک جیوپولیٹیکل ہتھیار کے طور پر نہیں اورنہ اس کیلئے جو امریکہ

بھارت کے حوالے سے چاہتا ہے۔ مک ویلیس نے کہا وہ چاہتے ہیں کہ یورپی

یونین مختلف کردار ادا کرے، ایک آزاد کردار جس کے بھارت کیساتھ صحت مند

تعلقات ہوں۔ ہمیں یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ ہم وہاں مشترکہ اقدار کی وجہ سے جا

رہے ہیں۔ یہ خیال کہ یورپی یونین چین کو روکنے کیلئے بھارت کو ایک گاڑی کے

طور پر استعمال کر سکتا ہے جیسے چین بُرا اور بھارت اچھا ہے، بیوقوفی ہو گی۔

بھارت میں انسانی حقوق کا ریکارڈ چین سے بہت بُرا ہے اور دونوں کے مابین

کوئی موازنہ نہیں۔ چین نے انسانی مسئلے غربت کے خاتمے کیلئے معجزے کئے

ہیں۔ اسکے پاس دینے کیلئے بہت کچھ ہے اور ہم ان سے بہت کچھ سیکھ سکتے

ہیں اور اگر آپ دونوں کا موازنہ کرنا چاہتے ہیں تو دیکھو کہ دونوں کرونا وباء

سے کس طرح نمٹے۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

یورپی پارلیمنٹ کے رکن مک ویلیس ( Mick Wallace ) نے کہا ہمیں اپنے

تعلقات میں حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے۔ یہ بات قابل ذکرہے کہ بھارت

اور یورپی یونین نے ہفتے کے روز ایک آن لائن سربراہی اجلاس میں آزاد تجارتی

معاہدے کے لئے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اجلاس میں بھارتی

وزیراعظم نریندر مودی اور یورپی یونین کے 27 رکن ممالک کی حکومتوں کے

سربراہاں نے شرکت کی۔

مودی نسل پرست انسان

Leave a Reply