مودی سرکار کا جنگی جنون پاگل پن کی حدوں کو چھو گیا، بھارت کے دفاعی بجٹ میں 6 فیصد اضافہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نئی دلی( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت نے اپنے دفاعی بجٹ میں 6 فیصد اضافہ

کرتے ہوئے آئندہ مالی سال کیلئے لگ بھگ 34 کھرب بھارتی رو پے ( 70 کھرب

پاکستانی روپے) مختص کر دیئے ، جبکہ پینشن کی مد میں دی جانیوالی رقم کو

بھی شامل کرلیا جائے تو 4.7 لاکھ کروڑ بنتے ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر

خزانہ نرملا سیتارمن نے ڈھائی گھنٹے پر مشتمل اپنی تقریر میں یونین بجٹ پیش

کیا، اب تک اسمبلی میں کی جانیوالی بجٹ تقاریر میں یہ سب سے طویل تقریر تھی

،اس سے قبل یہ ریکارڈ 2003 سے جسونت سنگھ کے پاس تھا۔مودی سرکار نے

دفاعی بجٹ میں 6 فیصد تک اضافہ کرکے اپنی جنگی ترجیحات کا اظہار کر دیا

ہے۔ بجٹ سے جدید اسلحہ، لڑاکا طیارے، جنگی بحری جہاز اور دیگر فوجی ساز

و سامان خریدا جائے گا، 2.09 لاکھ کروڑ فوجیوں کی تنخواہوں میں خرچ ہونگے

جبکہ پینشن کے 1.33 لاکھ کروڑ اس کے علاوہ ہیں۔واضح رہے بھار ت کی

معیشت زبوں حالی کا شکار ،سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان اور درآمدات

میں بھی کمی واقع ہوئی ہے، اس کے باوجود اپنے شہریوں کو ٹوائلٹ جیسی بنیادی

سہولت تک نہ دے پانے والی مودی حکومت کا جنگی جنون پاگل پن کی حدوں کو

چھو رہا ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply