مودی سرکار مقبوضہ وادی میں پیلٹ گن کے استعمال پرپابندی عائد کرے، یورپین پار لیمنٹ کا مطالبہ

Spread the love

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک) 50یورپین اراکین پار لیمنٹ نے بھارتی وزیر اعظم

نریندر مودی کے نام ایک خط میں مقبوضہ کشمیرمیں نہتے شہریوںپر مہلک پیلٹ

گن کے استعمال پر پابندی عائد کرنے پر زوردیا ہے ۔ لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے

والے یورپی رکن پارلیمنٹ واجد خان نے بھارتی وزیراعظم کے نام یہ خط تحریر

کیا ہے ۔خط میں خاص طورپر کہاگیا ہے پیلٹ گن کا استعمال ظلم و بربریت کی

انتہا اور بین الاقوامی انسانی حقو ق کے قانون کی خلاف ورزی ہے ۔ بھارتی

فوجیوں کو حاصل استثنیٰ ناقابل دفاع ہے جو مسلسل جاری نہیں رہ سکتا ۔یورپین

پارلیمنٹ کے 50 ممبران نے خط میں مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال پر

فوری پابندی کا مطالبہ کیا ۔خط میں وزیر اعظم مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا

گیا ہے ” ہم یہ خط تحریر کرنیوالے یورپین پارلیمنٹ کے منتخب ممبران مقبوضہ

کشمیر کے عوام کیخلاف ایک عرصے سے مسلسل جاری انسانی حقوق کی خلاف

ورزیوں پر سخت تشویش کا اظہا ر کر تے ہیں۔ ہمیں پیلٹ شاٹ گن کے استعمال پر

خصوصی تشویش ہے جو مقبوضہ کشمیر میں سینکڑوں کشمیریوں کو اندھا ، ہلاک

اور انہیں شدید خوف میں مبتلا کرنے کی ذمہ دار ہے۔ممبران پارلیمنٹ نے اپنے

خط میں ایک میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیا جس میں بتایا گیا تھا کس طرح پیلٹ گن کے

ذریعے ایک 19 ماہ کے بچے کو بھی شدید زخم آئے۔ممبران یورپین پارلیمنٹ نے

اپنے اس خط کی ایک کاپی خارجہ امور کی یور پین سربراہ فیدریکا موگرینی کو

بھی بھیجی ، انہوں نے مزید تحریر کیا اْنہیں مقبوضہ کشمیر میں سرکاری

اہلکاروں کی پبلک سیفٹی ایکٹ 1978 اور آرمڈ سرو سز سپیشل پاورز ایکٹ

1990 کے تحت عوام کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ہر قسم کی قانونی

کاروائی سے تحفظ پر بھی تشویش ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ شاٹ گن کے

استعمال پر فوری پابندی عائد اور تمام اندرونی قوانین کی انسانی حقوق کے بین

الاقوامی قوانین سے مطا بقت پیدا، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سکیورٹی

فورسز کو حاصل ہر طرح کا تحفظ ختم،پیلٹ شاٹ گن سے شہید افراد کے لواحقین

کی بحالی اور زخمی افراد کے علاج کا پورا انتظام کیا جائے۔ خط پر جن ممبران

پارلیمنٹ نے دستخط کئے ان میں واجد خان ، ایلکس مئیر، امجد بشیر ، جولی وارڈ

، سجاد کریم ، جوناتھن آرنٹ ، تھریسا گریفن ، ہیلگا سٹیونز ، جین لیمبرٹ ، جون

ہاورتھ ، ڈیرک ووگن، ڈیوڈ مارٹن ، مارگریٹ آرکن ، بیرونس نوشینہ مبارک ،

للیانہ روڈریگس ، اوری پالمر ، انیتھا میکن ٹائر، ماریا ارینا ، آرنڈ کوھن ،آنا گمس

، سی اون سائمن ،بارٹ سٹیس ، سوریا پوسٹ الہان کچک ،ایلینا ویلنسیانو ، جولی

گرلنگ،ٹون کیلام، جوزے ایناسو فاریا۔ لوسی اینڈرسن ، رچرڈ کوربٹ ، جیوڈ کرٹن

ڈارلنگ ، ماریا گیبریلا زوآنا، باربرا لوش بھلر، میری ہنیبال، کساباشوگور، مومچل

نیکوو،لنڈا میکاوان،جیکپ والوندے،کلاز بشز، ایڈورڈ مارٹن ،جوزف ویڈن ہولزر

،ایواکیلی،ایووگن فرنڈ، برینڈو بینیفی،پال برینن،فابیو ماسیمو کیستالدو،جورڈی

سولے ،آندرے میمیکنز،کلاڈ مورس اور کیرولین ناگنیگال شامل ہیں۔

Leave a Reply