Newark, FM Shah Mehmood Qurashi Talks With Media

مودی سرکار ابھی الیکشن موڈ میں، سزائے موت کا قانون ملزمان حوالگی معاہدوں میں رکاوٹ، شاہ محمود

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے مودی سرکار ابھی الیکشن موڈ میں

ہے لگتا نہیں امن کیلئے قدم اٹھانے پر تیار ہو، بیرون ممالک سے ملزموں کی

حوالگی سے متعلق معاہدوں میں بڑی رکاوٹ سزائے موت کا قانون ہے، جسے

تبدیلی کرنے کےلئے اہم فیصلے لینا ہوں گے، بعض ممالک سی پیک سے ناخوش

اور اسکے خلاف منفی پراپیگنڈا، غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں

تاہم ایسا کرنیوالوں کو پہلے بھی شکست ہوئی، آئندہ بھی وہ نامراد ہی رہیں گے،

سی پیک کو کوئی خطرہ نہیں،پاک چین فیز ٹو معاہدہ طے پاچکا، شاہ محمود

سی پیک پر قومی اتفاقِ رائے ہے،سی پیک فورم 2019 ترقی کی جانب ایک

مثبت سمت، سکالرز اور محققین کو سی پیک کی بہتری کیلئے مثبت کردار ادا

کرنا چاہیے، سی پیک پاکستان اور چین کے عوام کو قریب لے کر آیا ہے،پاکستان

نے ہمیشہ امن کی بات کی، ایس سی او کی سائیڈ لائنز پر جو ماحول د یکھا اس

سے نہیں لگتا بھارتی سرکار یہ قدم اٹھانے کیلئے تیار ہے، کیونکہ وہ ابھی الیکشن

کے ماحول سے باہر نہیں نکل پائی، حوالگی کے حوالے سے برطانیہ سے بات

چیت جاری ہے، سزائے موت کا قانون برطانیہ اور یورپی ممالک کیساتھ ملزمان

کی حوالگی کے معاہدوں میں رکاوٹ ہے، حکومت نے تعزیرات پاکستان میں

تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان بیرون ملک ملزمان کی ہر صورت حوالگی چاہتا

ہے تاکہ ملکی قانون کے مطابق ان کیخلاف مقدمات چلائے جائیں، اگر ہم بیرون

ملک ملزمان کی وطن واپسی چاہتے ہیں تو پھر ہمیں اہم فیصلے کرنا پڑیں گے۔

نیب کا اسحق ڈار کی گرفتاری کیلئے ٹیم برطانیہ بھجوانے کا فیصلہ

الطاف حسین کا کیس عدالت میں ہے انکی ضمانت پر رہائی ہوئی ہے، برطانوی

وزیر خارجہ کی دعوت پر برطانیہ گیا تھا ہماری بہت اچھی ملاقاتیں اور گفتگو

ہوئی، ایف اے ٹی ایف پراپنے اقدامات سے آگاہ کیا۔ جمعرات کو سی پیک فورم

2019 سے خطاب اور میڈیا سے گفتگومیں انکا کہنا تھا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے

دنیا کے باہمی ربط میں اہم کردار ادا کیا ہے یہی وجہ ہے دنیا کے بہت سے

ممالک اس سے منسلک ہو چکے ہیں، امریکی مقابلے کی فضا نے جنوبی ایشیا

میں تجارتی دوڑ شروع کردی ہے، سی پیک سب کیلئے ابھرتی ہوئی داستان ہے۔

پاکستان کی سعودی عرب کو سی پیک اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت

آئی ایس ایس آئی چینی ثقافت و زبان کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے،

سی پیک کے سرمایہ کاروں کو مستقبل میں دیرپا فائدہ ہو گا ہمارے اداروں کو

منفی پروپیگنڈا کی روک تھام کرنا ہوگی۔ پاکستان اور چین صرف ہمسایہ ہی نہیں

اچھے دوست بھی ہیں جتنا مضبوط پاک چین رشتہ ہے اتنی جلد ہم چینی زبان

سیکھیں گے، سی پیک ہمیں کاروبار کے فروغ اور ثقافت کو سمجھنے کے مواقع

فراہم کرتا ہے، باہمی متواتر ربط دونوں ممالک کو قریب لا رہا ہے، سی پیک

بہت بڑا منصوبہ پہلے محدود تھا اب اس میں توسیع ہو رہی ہے،سی پیک پر قومی

اتفاقِ رائے ہے، جو سی پیک کیخلاف مختلف بیانیے بنا رہے تھے انہیں شکست

ہوئی۔ میں نے اپنے غیر ملکی دوروں میں نے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو

پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ سی پیک منصوبہ صرف پاکستان

اور چین کے درمیان نہیں بلکہ کوئی بھی ملک اس میں شامل ہوسکتا ہے ہم

امریکہ اور برطانیہ سمیت تمام ممالک کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے۔

کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی اتنی بے حسی کیوں؟شاہ محمود

گوادر تجارتی سرگرمیوں کا مرکز اور معاشی حب ہے بلوچستان کے عوام کیلئے

بہت سے مواقع ہیں۔ ہم نے پاکستان اور چین کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط

بنانا ہے جب پاکستان سے بزنس مین چین اور وہاں کے بزنس مین پاکستان آئینگے

تو اس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ اور تعلقات

مزید مضبوط ہونگے۔ ہم پاکستان پینل کوڈ میں ترمیم کر رہے ہیں حوالگی کے

تحت آنیوالے ملزمان پر کیپیٹل پنشمنٹ لاگو نہیں ہوگی۔ برطانیہ نے پاکستان کے

تعلقات کو جو اہمیت دی اس پر اطمینان ہوا ہے، بھارت کے ضمن میں پاکستان کی

پوزیشن عالمی سطح پر سب کو معلوم ہے پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی اور

اس پر قائم ہے۔

Leave a Reply