مودی دوسرا ہٹلر، عمران خان کا بیان عالمی اخبارات کی شہ سرخیاں بن گیا

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) مودی دوسرا ہٹلر

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے اپنے بھارتی ہم منصب نریندرا مودی

کو عالمی سطح پر متنازعہ خطہ کشمیر کو بھارت کے آئین میں حاصل خصوصی

حیثیت ختم کرنے پر دنیا کا دوسرا ہٹلر قرار دینے کے بیان کو عالمی پرنٹ میڈیا

(اخبارات) میں بے حد پذیرائی دی جا رہی ہے اور لگ بھگ دنیا کے تمام بڑے

روزناموں میں وزیراعظم کے اس بیان کو انہوں نے اپنی شہ سر خیوں کے طور

پر جگہ دی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی وزیراعظم عمران خان کے اس بیان کو

بے حد سراہا گیا ہے۔

پڑھیں: کشمیر پر جنگ ہوسکتی ہے، پوری دنیا متاثر ہو گی، عمران خان

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل سماجی رابطوں کی

ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا موازنہ

ہٹلر سے کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ان کے بھارتی ہم منصب نریندرا مودی کا نظریہ

بعین ہی ہٹلر جیسا ہے یعنی وہ نازی نظریے سے مشاہبہ ہے، اس کیساتھ ہی انہوں

نے مودی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی عالمی سطح پر متنازع حیثیت کو ختم

اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرنے پر عالمی برادری کے ضمیر کو

جھنجھوڑا تھا کہ کیا دنیا خاموش تماشائی بنی رہے گی۔ وزیراعظم کے اس ٹوئٹر

پیغام کو مقبوضہ کشمیر سے متعلق مودی کے اقدام اور وادی میں بسنے والے

کشمیریوں کی ابتر حالت زار کو مد نظر رکھتے ہوئے عالمی پرنٹ نے انتہائی

اہمیت دی اور اخبارات میں بھرپور کوریج دی۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کا خاتمہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی، بھارتی سپریم کورٹ انصاف یقینی بنائے ،آئی سی جے

ہمسایہ ملک چین کے بڑے اخبارات میں سے ایک مورننگ پوسٹ نے یہ شہ

سرخی لگائی، وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا مودی کے مقبوضہ کشمیر

میں اقدامات’’ پر عالمی خاموشی ’’ ہٹلر کو داد دینے ‘‘ کے مترادف ہے۔

آسٹریلیا سے شائع ہونے والے سڈنی مورننگ ہیرالڈ نے لکھا کہ مقبوضہ کشمیر کا

” جبری انضمام ” نازی ازم جیسا ہے۔

فرانسیسی اخبار لی موندے کے مطابق وزیراعظم نے کہا مقبوضہ کشمیر کی

’’صورتحال سے ایک بار پھر نازی ازم جڑ پکڑ رہا ہے‘‘

روسی خبر ایجنسی نے وزیراعظم عمران خان کے بیان کے اس حصے کی ہیڈ

لائن لگائی جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام کو نازی نظریے سے متاثرہ

قرار دیا گیا تھا۔

برطا نوی اخبار دی ٹائمز نے بھی لکھا وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بھارتی

اقدام کو نازیوں سے تشبیہ دی ہے۔

مودی دوسرا ہٹلر

Leave a Reply