امریکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے سرگرم

سعود ی عرب موخرادائیگیوں پرپاکستان کوتیل فراہم کرے گا

Spread the love

موخر ادائیگیوں پر تیل

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) قومی اسمبلی کو حکومت نے آگاہ کیا ہے کہ سعودی عرب موخر

ادائیگیوں پر پاکستان کو تیل کی فراہمی کے بارے میں نہ صرف سوچ رہا ہے بس تقریبا ً یہ معاہدہ

طے پا گیا ہے، اگلے دوتین دنوں میں پتہ چل جائے گا، جب معیشت ترقی کرتی ہے تو درآمدات بڑھتی

ہیں،گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے معیشت ترقی کر رہی ہے، ایف بی آر کے نظام کو مستقل

بنیادوں پر اوسطاً مہینے میں تقریبا 71 ہزار بار سائبر حملوں کا نشانہ بنایا جاتاہے ، یہ حملے

گزشتہ دو سالوں میں تیزی سے بڑھے ہیں کیونکہ ہیکنگ کمیونٹی کے پاس موجود ٹولز اور طریقے

زیادہ طاقتور اور جدید ہیں، ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی میں وقفہ سولات کے دوران وفاقی وزیر

خرانہ شوکت ترین نے ارکان کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے اور وزارت خزانہ نے تحریری

جواب میں کیا ۔بدھ کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہوا، وقفہ سوالات

کے دوران رکن اسمبلی خرم دستگیر کے ایک ضمنی سوال کے جواب میں وزیر خزانہ شوکت ترین

نے ایوان کو بتایا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ یہ ایک انقلابی تصور آیا ہے بیرون ملک مقیم پاکستانی یہاں

آئے بغیر اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں، وہ اسٹاک ایکسچینج میں بھی انویسٹ کر سکتے ہیں، گھر کی نیا

پاکستان کی اسکیم میں بھی حصہ لے سکتے ہیں، اپنے گھر کی اقساط بھی دے سکتے ہیں، نفیسہ شاہ

کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے تجارت عالیہ حمزہ ملک نے ایوان کو بتایا کہ

ہماری ٹیکسٹائل انڈسٹری آج چل رہی ہے، آج ہم رکشے،ٹریکٹرز بھی بر آمد کر رہے ہیں، ہم جب آئے

تو زراعت تباہ تھی، رکن اسمبلی نوید قمر نے ایک ضمنی سوال کے جواب میں شوکت ترین نے

جواب دیا کہ جب معیشت ترقی کرتی ہے تو درآمدات بڑھتی ہیں،گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے

معیشت ترقی کر رہی ہے۔رکن اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی کے سوال کے جواب میں وزیر خزانہ

شوکت ترین نے ایوان کو بتایا کہ جیسے ہی عمران خان کی حکومت آئی تو سعودی عرب نے ایک

بہت بڑا پیکیج ہمیں دیا، جس میں موخرادائیگیوں پر تیل فراہم کرنے کی سہولت بھی تھی، 5ارب ڈالر

کا کیش ہمارے پاس رکھا جو بعد میں آہستہ آہستہ انہوں نے لے لیا ، سعودی عرب اس وقت پھر ہمیں

ایک نئی سہولت دینے کے بارے میں سوچ رہا ہے تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں ہیں ہم نے ان سے

درخواست کی ہے اس وقت ہمارے اوپر تھوڑا سا تیل کی قیمتوں کابوجھ پڑ گیا ہے تو وہ موخر

ادائیگیوں پر پاکستان کو تیل کی فراہمی کے بارے میں نہ صرف سوچ رہے ہیں بس تقریباً معاہدہ طے

پا گیا ہے، اگلے دوتین دنوں میں پتہ چل جائے گا، ایک ضمنی سوال کے جواب میں شوکت ترین نے

کہا کہ یہ وزیر خزانہ تو تنخواہ بھی نہیں لیتا، اپنے گھر پر رہتا ہے اور اپنی جیپ استعمال کرتا ہے

تو یہ کرائے کا نہیں ہے،یہ پہلے بھی وزیر خزانہ رہ چکا ہے وہ اس وقت سینیٹر بھی تھا ۔رکن

اسمبلی رضا ربانی کھر کے سوال کے تحریری جواب میں وزارت خزانہ نے ایوان کو بتایا کہ ایف بی

آر کے کے نظام کو مستقل بنیادوں پر اوسطا مہینے میں تقریبا 71 ہزار بار سائبر حملوں کا نشانہ بنایا

جاتاہے ، یہ حملے گزشتہ دو سالوں میں تیزی سے بڑھے ہیں کیونکہ ہیکنگ کمیونٹی کے پاس موجود

ٹولز اور طریقے زیادہ طاقتور اور جدید ہیں۔

موخر ادائیگیوں پر تیل

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply