موجودہ حالات میں مراعات دینا ناممکن،بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانا بھی مجبوری،حفیظ شیخ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد،لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ

شیخ نے کہا ہے حکومت موجودہ حالات میں مراعات دینے کی متحمل نہیں ہو

سکتی اور ٹیکسوں کا بوجھ کچھ عرصے کیلئے برداشت کرنا ہوگا۔گزشتہ روز

ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت تاجروں اور صنعتکاروں کا اجلاس ہوا جس

میں مشیر خزانہ نے شرکاء کو ملک کی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا۔ تا جر و ں

نے ملک کی معاشی صور تحال پر تشویش کا اظہار کیا اور مشیر خزانہ کو معیشت

کے حوالے سے تجاویز بھی دیں،اس موقع پر حفیظ شیخ کا کہنا تھا افسوسناک بات

یہ ہے کوئی بھی سیکٹر ٹیکس دینے کو تیار نہیں، بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانا

مجبوری ہے، کوشش کریں گے صنعتکاروں اور تاجروں کی تجاویز پر عمل کیا جا

سکے۔ بعدازاں گورنر ہائوس لاہور میں بزنس کمیونٹی سے گفتگو کرتے ہوئے

وزیر اعظم کے مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا آئی ایم ایف کے بعد عالمی

بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی کم شرح سود پر قرض ملے گا،عا لمی

اور ایشین ڈویلپمنٹ بینکوں سے 2 تا 3ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے،ریفنڈز کا مسئلہ

جلد حل ہوجائے گا،ملک کو معاشی مسائل سے نجات دلانے کیلئے مشکل فیصلے

کیے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور،وزیراعظم کے

مشیرتجارت عبدالرزاق دائود، وزیرمملکت ریونیو حماد اظہر، ڈاکٹر سلمان شاہ،

خاقان نجیب، الماس حیدر ،خواجہ شہزاد ناصر، فہیم الرحمن سہگل ،افتخار علی

ملک، شاہد حسن شیخ، فاروق افتخار، محمد علی میاں، ملک طاہر جاوید، نبیل

ہاشمی ،گو ہر اعجاز اور فاروق نسیم سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات تین

گھنٹے تک جاری رہی جس میں بزنس کمیونٹی نے اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔

اس موقع پر بجٹ کے حوالے سے تجاویز بھی دی گئیں۔عبدالحفیظ شیخ نے کہا

تاجر برادری کی تجاویز پر خصوصی غور کیا جارہا ہے کیونکہ

یہ معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ کاروباری آسانیوں کے حوالے سے صورتحال

بہتر کرنے کیلئے حکومت خصوصی اقدامات اٹھارہی ہے۔ تحریک انصاف نے

اقتدار سنبھالا تو معاشی حالات اچھے نہیں تھے،حکومت مشکل فیصلے کر رہی

ہے ،آ ئی ایم ایف پروگرام میں جانا اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ ملک کو معاشی

طور پر مضبوط کرنے کیلئے لانگ ٹرم پالیساں بنائی جارہی ہیں،ہم معاشی

استحکام کی جانب آرہے ہیں، ملک کو معاشی مسائل سے نجات دلانے کیلئے

مشکل فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ بجٹ میں اولین ترجیح عام آدمی کوریلیف دینا

ہے۔نئے ٹیکسز اور پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے جیسے اقدامات سے

عوام کو مشکل آئیگی مگر پاکستان کا مستقبل ترقی یافتہ اور خوشحال بنا رہے ہیں.

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply