اسلام آباد میں آج سے 3 روز تک موبائل فون،انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کا امکان

اسلام آباد میں آج سے 3 روز تک موبائل فون، انٹرنیٹ سروسز بند

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این نیوز ) موبابل فون انٹرنیٹ بند

وفاقی دارالحکومت میں او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پرآج سے تین

روز کے لئے موبائل فون اور انٹر نیٹ سروسز معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

تاہم وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے ابھی فیصلہ نہیں کیا، مگر ممکن ہے سکیورٹی

خدشات کے باعث آج 17 دسمبر تا 19 دسمبرتک موبائل فون سروس معطل رہے،

وفاقی دارالحکومت پولیس کی سفارش پر وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو موبائل

فون اور انٹر نیٹ سروسز کی معطلی کے لئے خط لکھ دیا ہے-

=-= پاکستان سے مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق او آئی سی وزارئے خارجہ اجلاس کے موقع

پر سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے جہاں دیگر اقدامات کئے جا رہے ہیں

وہاں سکیورٹی خدشات کے باعث موبائل فون اور انٹر نیٹ سروسز معطل کر دی

جائیں گی، وفاقی پولیس کی سفارش پر وفاقی وزارت داخلہ نے17 تا 19 دسمبر

تک موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کے لئے پی ٹی اے کو ہدایت کر

دی ہے۔

=-،-= او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس، تیاریاں مکمل، مہمانوں کی آمد شروع

وفاقی دارالحکومت میں افغانستان کے موضوع پر منعقد ہونے والی او آئی سی

وزرائے خارجہ کانفرنس کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ کانفرنس کے لئے

مہمانوں کی آ مد کا سلسلہ آج جمعہ سے شروع ہو گیا ہے، کانفرنس کیلئے ریڈ

زون میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، اورعام شہریوں کا داخلہ بند کر

دیا گیا ہے، معزز مہانوں کو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے فائیو سٹار ہوٹل

تک انتہائی سخت سکیورٹی میں لایا جائیگا، پارلیمنٹ ہاﺅس سمیت ریڈ زون کو

برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے، شاہراہوں پر بھی معزز مہمانوں کیلئے استقبالی

بینرز لگا دیئے گئے ہیں، پارلیمنٹ میں گزشتہ 2 ہفتوں سے جاری صفائی، رنگ

وروغن، شاہرہ دستور سمیت دیگر شاہراہوں پر پھول، لائٹیں، سڑکوں کی کارپیٹنگ

اور لائننگ کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

== نوٹ ==> ہماری آنیوالی نئی سایٹ ( جتن اردو) بھی ضرور وزٹ کریں

اوآئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس پارلیمنٹ کی عمارت میں قومی اسمبلی ہال میں

ہو گی، اس اجلاس کے تین سیشنز ہوں گے، ابتدائی اور اختتامی سیشن اوپن جب کہ

ورکنگ سیشن ان کیمرہ ہو گا۔ امریکہ، روس، اقوام متحدہ کی ایجنسیز، پی فائیو

اور یورپی ممالک کے نمائندگان کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے، اجلاس

میں افغان وفد کوبھی مدعو کیا گیا ہے۔ پاکستان میں طویل عرصے کے بعد بروز

اتوار 19 دسمبر 2021ء کو آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن ( او آئی سی )

وزرائے خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس ہو گا، اجلاس میں 15 اگست کے

بعد افغانستان میں جو تبدیلی رونما ہوئی اس پر بحث کی جائے گی۔ جبکہ اجلاس

میں افغانستان سے متعلق اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔ مسلم امہ سمیت عالمی برادری

کی تمام تر توجہ مذکورہ اجلاس پر مرکوز ہے۔

موبابل فون انٹرنیٹ بند ، موبابل فون انٹرنیٹ بند ، موبابل فون انٹرنیٹ بند

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply