0

موبائل فونزکی چوری روکنے کے لیے’’سٹولن ایپ‘‘ بنانے کا فیصلہ

Spread the love

لاہور پولیس نے موبائل فونز چوری روکنے کے لیے’’سٹولن ایپ‘‘ بنانے کا فیصلہ کرلیا، نئی موبائل ایپلی کیشن میں دکانداروں کو شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کے شعبہ سی آر او برانچ موبائل سٹولن کے نام سے موبائل ایپ تیار کر رہی ہے۔ ایپ میں ہال روڈ ، حفیظ سینٹر سمیت دیگر بڑی مارکیٹس کے تاجروں کو شامل کیا جائے گا۔ تاجروں کے نام اور شناختی کارڈ کے نمبر اس ایپ میں شامل کیے جائیں گے دکاندار، ایپ میں موبائل خریدنے یا فروخت کرنے والے شخص کی تصویر اور شناختی کارڈ کی کاپی لوڈ کریں گے۔ اسی طرح دکاندار موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر بھیسٹولن ایپ میں اپ لوڈ کرنے کے پابند ہوں گے۔ جس سے موبائل چوری ہونے کی صورت میں اسے ٹریس کرنے میں مدد ملے گی.

Leave a Reply