0

فیسکو نے موبائل اپلیکیشن فیسکو لائیٹ متعارف کروادی

Spread the love

موبائل اپلیکیشن فیسکو لائیٹ

سرگودھا (جے ٹی این آن لائن نیوز) فیسکو نے بجلی صارفین کی سہولت کے پیش نظر اینڈرائیڈ

بیس نئی موبائل اپلیکیشن فیسکو لائیٹ متعارف کروادی ہے جو اینڈرائیڈ موبائل فون کے ایپ سٹور

سے ڈاؤن لوڈ کر کے موبائل میں انسٹال کی جاسکتی ہے۔زرائع کے مطابق فیسکو نے سرگودھا سمیت

ریجن کے آٹھ اضلاع کے صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے موبائل اپلیکیشن متعارف

کروائی ہے جس پر صارفین اپنا نام، ریفرنس نمبر، شناختی کارڈ نمبر، موبائل فون نمبر کی معلومات

درج کر کے باآسانی رجسٹر ہو سکتے ہیں اور اپلیکیشن میں سائن ان ہو کر اس سے اپنا لوڈمینجمنٹ

شیڈول، ڈوپلیکٹ بل، بجلی کے متعلق شکایات اور سابقہ مہینوں کی بلنگ کی معلومات لے سکتے ہیں

جبکہ آن لائن نیو کنکشن اور بل ایسٹیمیٹر(Bill Estimater)کے لنک سے اپنے یونٹ کے استعمال

کے حساب سے اس کی مالیت کا اندازہ بھی لگا سکتے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیر بشیراحمد کا

کہنا ہے کہ جدید اور بدلتے دور کی ضروریات کے پیش نظر انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال صارفین

اور محکمہ دونوں کیلئے آسانیاں فراہم کر رہا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کی حامل اس ایپ کے استعمال سے

صارفین صرف ایک کلک کے ذریعے فیسکو کی جانب سے مہیا مختلف سہولیات سے استفادہ حاصل

کر سکیں گے اور انھیں بے جا دفاتر کے چکر لگانے سے نجات ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ایک

مطمئن صارفین ہی کمپنی کی کارکردگی کا عکاس ہوتا ہے۔ صارفین محکمہ کا قیمتی اثاثہ ہیں اور

انھیں ہر ممکن سہولیات بہم پہنچانے کیلئے مزید اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

موبائل اپلیکیشن فیسکو لائیٹ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply