149

منی لانڈرنگ خاتمہ، منی گرام کا پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد(جتن آن لائن کامرس رپورٹر) منی گرام اعلان

منی گرام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ولیم الیگزینڈر نے 2020ء تک پاکستان میں سرمایہ کاری 1ارب ڈالرتک لیجانے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک بڑی مارکیٹ ہے، اپنا کاروبار بڑھانے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : قومی اسمبلی میں اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی بل منظور

تفصیلات کے مطابق منی گرام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ولیم الیگزینڈر نے میڈیا
سے گفتگو میں بتایا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے پاکستان نے پیشرفت کی
ہے، منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے پاکستان میں25 کروڑ ڈالرخرچ کررہے
ہیں۔ سی ای او منی گرام کا کہنا تھا کہ رقوم بھیجنے اورموصول کرنیوالے کی
شناخت یقینی بنائی جائے گی، پاکستان ایک بڑی مارکیٹ ہے اور یہاں اپنا کاروبار
بڑھانے جارہے ہیں، قانونی طریقے سے رقوم کی ترسیل یقینی بنائی جائیگی۔

منی گرام اعلان

Leave a Reply