0

شہبازشریف اورحمزہ کی منی لانڈرنگ کے ثبوت موجود،ایف آئی اے

Spread the love

منی لانڈرنگ کے ثبوت

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ

شہباز کے منی لانڈرنگ میں براہ راست ملوث ہونے کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں شریف گروپ

کے خلاف میگا منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں، تحقیقاتی ٹیم نے پیچیدہ کیس میں مالیاتی فراڈ کا

پتہ لگانے کے لیے محنت سے کام کیا ہے ایف آئی اے لاہور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے

کہ تحقیقاتی ٹیم نے 16ارب روپے کی 17ہزار ٹرانزیکشنز کی منی ٹریل کا تجزیہ کیا، یہ پیسے شریف

گروپس کے کلرکوں اور چپڑاسیوں کے اکاؤنٹس میں ڈالے گئے، رقم 2008 سے 2018 کے دوران

کلرکوں اور چپڑاسیوں کے اکاؤنٹس میں ڈالی گئی۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز 2008 سے 2018

کے دوران پبلک آفس ہولڈر تھے، تحقیقاتی ٹیم نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے براہ راست ملوث

ہونے کے دستاویزی ثبوت حاصل کیے۔ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما عطا تارڑکے بیان

کوعوام کو گمراہ کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے تردید کی اور کہا کہ چپڑاسیوں اور کلرکوں

کے اکاؤنٹس میں 16 ارب روپے کیلئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز قابل احتساب ہیں۔

منی لانڈرنگ کے ثبوت

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply