منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے متعلقہ ادارے اقدامات تیز کریں،وزیراعظم

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ

سے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، روک تھام یقینی بنائیں گے، متعلقہ ادارے

اقدامات تیز کر دیں۔وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت منی لانڈرنگ کی

روک تھام سے متعلق اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر قانون فروغ نسیم،

وزیر اطلاعات فواد چودھری اور وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی، ندیم افضل

چن، افتخار درانی اور یوسف بیگ مرزا نے شرکت کی۔اجلاس میں ایف آئی اے،

ایف بی آر، سٹیٹ بینک اور نادرا حکام نے وزیراعظم عمران خان کو منی

لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور وزیر قانون فروغ

نسیم نے منی لانڈرنگ قوانین میں مجوزہ ترامیم پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے اس

موقع پر منی لانڈرنگ روکنے کیلئے اقدامات میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ منی لانڈرنگ روکنے کیلئے تمام متعلقہ ادارے اپنے

درمیان روابط بہتر بنائیں۔علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان سے اقتصادی تعاون

تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ہادی سلیمان پورنے ملاقات کی، جس میں

وزیراعظم عمران خان کو تنظیم کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا ۔ سیکرٹری جنرل نے

کہاکہ ای سی او علاقائی اقتصادی تنظیم کے طورپر اہم کردارادا کررہی ہے۔ تنظیم

کا مقصد علاقائی سماجی رابطوں اورآزادانہ تجارت کا فروغ ہے ۔ سیکرٹری جنرل

ای سی او نے وزیراعظم کوتعلیم اور ثقافتی تبادلوں پر تنظیم کے کردار سے آگاہ

کرتے ہوئے کہا کہ ای سی او مختلف شعبوں میں اہم معاہدوں پر عملدرآمد کرارہی

ہے ۔ وزیراعظمنے اقتصادی تعاون تنظیم کے کردار کو سراہا۔ وزیراعظم نے

سیکرٹری جنرل کو مختلف چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حمایت کی یقین دہانی کرائی

۔ وزیراعظم نے کہا کہ توقع ہے کہ ای سی او اورڈاکٹر ہادی سلیمان پور کی قیادت

میں اہداف حاصل کرے گی۔

Leave a Reply