منی لانڈرنگ کیخلاف تاریخی آپرشن،سندھ سے چیخوں کی آوازیں آنا شروع ہوگئ ہیں.وزیراعظم

Spread the love

وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیاہے کہ ہم منی لانڈرنگ کیخلاف تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کرنے جا رہے ہیں، ڈالر کی سمگلنگ کرنے والے اپنے دن گنناشروع کر دیں،واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ملک میں اب کسی قسم کا کوئی بحران نہیں ہے، تاہم ہمیں مختلف چینلجز کا سامنا ضرور ہے جس سے نکلنے کیلئے ٹیم ورک کی ضرورت ہے پاکستان اب ایسے نہیں چل سکتا، ہمیں اپنا مائنڈ سیٹ بدلنا پڑے گا، سب سے پہلے وزارت خارجہ اپنا مائنڈ سیٹ بدلے، ہمیں دوسروں پر انحصار کی پالیسی ترک کرنا ہو گی،دفتر خارجہ ، سفیروں اور وزارت داخلہ کا تعاون بہت ضروری ہے، ہم نے وہ فیصلے کئے جن سے شارٹ ٹرم میں تو فائدہ ملا مگر اس کے معاشرے پر اثرات پڑے،ملک قرضوں سے زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا،بیرونی سرمایہ کاری کیلئے ہمیں رکاوٹیں ختم کرنی ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کی کمیونٹیز بنائی جائیں،یوتھ کو اگر صحیح طرف لگا دیں تو ہی پاکستان کو اوپر لے جائیں گے،10ارب کی سالانہ منی لانڈرنگ ہو رہی ہے،ملک کو بہت نقصان پہنچایا، لوٹی ہوئی قومی دولت ملک واپس لانے کیلئے مختلف ممالک سے معاہدے کررہے ہیں، دیگر حکومتوں سے بات کر کے یہ پیسہ پاکستان واپس لانے کی کوشش کریں گے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: