0

منی بجٹ سے قبل پارٹی رہنماوں کی جانب سے اسد عمر کو دباو کا سامنا

Spread the love

منی بجٹ سے قبل پارٹی رہنماوں کی جانب سے اسد عمر کو دباو کا سامنا
منی بجٹ پیش کرنے سے قبل وزیر خزانہ اسد عمر کی پارٹی کے ساتھیوں کی جانب سے ہی مخالفت ہورہی ہے اور انہیں اپنی پالیسیاں پیش کرتے وقت سخت دباو¿ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ذرائع نے بتایا تحریک انصاف کے اہم رہنما جہا نگیر ترین کی اپنے ہم خیال ساتھیوں کےساتھ کوشش ہے اسد عمر کے فیصلوں اور اقدامات کو ناکام بنایا جائے، اس صورتحال کی وجہ سے قومی معیشت کے حوالے سے اہم فیصلہ سازی میں وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کو کافی مشکلات اور پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت حالیہ 2 اجلاسوں میں جہانگیر ترین نے اسد عمر کو کارنر کرنے کی بھرپور کوشش کی، ان مذاکراتی اجلاسوں میں آئی ایم ایف کے نما ئند وں سے بات چیت بھی شامل تھی۔ جب ایکسپریس ٹریبیون کی جانب سے جہانگیر ترین سے اس حوالے سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے کو ئی جواب نہیں دیا۔

Leave a Reply