west-indian-cricket-team-s-arrival-proof-of-peace-in-pakistan-shahbaz-sharif-1522596159-7883 0

منی بجٹ سمیت تمام امور پرملکر چلیں گے،شہبازشریف

Spread the love

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)نے فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر باہمی مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے منی بجٹ سمیت تمام امور پر ملکر چلیں گے، منگل کو پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سید خورشید شاہ اور نوید قمر نے اپوزیشن چیمبر میں ملاقات کی جس میں اپوزیشن رہنماؤں کی فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر مشاورت کی گئی ۔اجلاس میں طے پایا کہ اپوزیشن اس معاملے میں باہمی مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریگی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہباز شریف نے چیئرمین پی اے سی کی تقرری کے خلاف درخواست مسترد کئے جانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عدالت عالیہ کا شکریہ جس نے خوشد آئند فیصلہ دیا ۔شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے اظہار تشویش کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، سانحہ ساہیوال، منی بجٹ اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔ اجلاس کے دور ان عوام دشمن حکومتی اقدامات کی بھرپور مزاحمت کرنے کا فیصلہ اور سانحہ ساہیوال کے ملزمان کو حکومت کی طرف سے بچانے کی کوشش کی اطلاعات پر اظہار تشویش کیا گیا ۔اجلاس کے دور ان کہاگیا کہ متحدہ اپوزیشن سانحہ ساہیوال کے مقتولین کے ورثا کا بھرپور ساتھ دیگی،منی بجٹ پیش کرنے کے بعد بھی عوام کو یقین نہیں کہ حکومت صورتحال سنبھال پاے گی۔ایک سوال پر شہباز شریف نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے مجھ سے ملاقات کی ہے جس میں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ میں تمام ایشو پر مشاورت سے چلیں گے

Leave a Reply