منی ایکسچینج پر چھاپہ، کروڑوں مالیت کی حوالہ ہنڈی پکڑی گئی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

منی ایکسچینج پر چھاپہ

کراچی (جے ٹی این آن لائن نیوز)ایف آئی اے نے کراچی میں حوالہ ہنڈی کے

خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے9کروڑ روپے سے زائد مالیت کی حوالہ

ہنڈی پکڑلی، منی ایکسچینج کا مالک بیٹے سمیت گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے)کی اینٹی کرپشن ٹیم نے حوالہ ہنڈی کا بڑا

کیس پکڑ لیا، کراچی میں السہارا ایکس چینج کے4دفاتر پر چھاپہ مار کر

بچوں کیلئے میٹھا زہر، نوجوانوں کو اندر سے کھوکھلا کرنیوالے مشروبات

ساڑھے9کروڑ روپے سے زائد مالیت کی حوالہ ہنڈی کا ریکارڈ قبضے میں لے

لیا، نجی ٹی وی کے مطابق مذکورہ چھاپہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں مارا

گیا۔کارروائی کے دوران حوالہ،ہنڈی و دیگرذرائع سے کروڑوں کی مبینہ منی

لانڈرنگ کی نشاندہی سامنے آئی ہے، دفاتر سے کروڑوں روپے مالیت کی ملکی

اورغیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔ڈائریکٹرایف آئی اے کے مطابق ٹیم کو دفاتر

سے پاکستانی کرنسی، امریکی اور کینڈین ڈالر، یورو، پانڈ، یو اے ای درہم اور

تھائی کرنسی ملی، ان کا کہنا ہے کہ ریکارڈ چیک کیاجارہا ہے کل کتنی مالیت کی

منی لانڈرنگ ہوئی۔اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے السہارا ایکس چینج

کے مالک رحمت اللہ اور اس کے بیٹے علی محبوب کو گرفتار کرلیا۔

منی ایکسچینج پر چھاپہ

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply