Cat &Tiger

منگوائی بلی آیا چیتے کا بچہ، آن لائن شاپنگ نے جوڑے کو جیل پہنچا دیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لندن (جے ٹی این آن لائن دلچسپ و عجیب نیوز) منگوائی بلی آیا چیتا

آن لائن شاپنگ کرنا صارفین کو مہنگا پڑ جاتا ہے کیونکہ جو چیز ہمیں سکرین پر

اچھی لگ رہی ہوتی ہے اسکی اصل حالت اس تصویر سے کافی مختلف ثابت ہوتی

ہے، لیکن حال ہی میں ایک جوڑے کیساتھ انوکھا ہی واقعہ پیش آیا جہاں انہوں نے

آن لائن ایک پالتو بلی آرڈر کی اور انہیں اس پالتو بلی کی جگہ چیتے کا بچہ

موصول ہوا۔

=–= یہ بھی پڑھیں، میکسیکو اور افریقہ کے 2 منفرد چوہے
—————————————————————————

تفصیلات کے مطابق فرانس سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے نے آن لائن 6000

یورو کے عوض ایک بلی منگوائی جس کی نسل کا نام سوانح کیٹ تھا۔ جوڑے نے

بتایا کہ اس بلی کیساتھ ایک ہفتہ رہنے کے بعد انہیں شک ہوا جس کے بعد وہ اس

بلی کو فورا جانوروں کے ڈاکٹر کے پاس لے کر گئے جہاں ڈاکٹر نے جانچ کے

بعد انہیں بتایا کہ یہ ایک سومترن چیتے کا بچہ ہے۔ سومترن چیتے کو کوئی بھی

شخص نجی حیثیت سے نہیں خرید سکتا جبکہ اسے کاغذی کارروائی کے بغیر

کہیں بھی نہیں لے جایا جا سکتا۔

=–= چیتے کے بچے کو فرینچ بائیو ڈائیورسٹی کے آفس پہنچا دیا گیا، حکام

دوسری جانب سوانح نسل کی بلیوں کو پالتو جانور کے طور پر پالا جا سکتا ہے۔

جیسے ہی یہ معاملہ حکام تک پہنچا تو چیتے خریدنے والے جوڑے سمیت 9 مشتبہ

افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ چیتے کے بچے کو فرینچ بائیو ڈائیورسٹی

کے آفس پہنچا دیا گیا۔

=–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں

منگوائی بلی آیا چیتا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply