Marriage 85

منفرد دلہن، کمال دولہا اور بے مثال حق مہر

Spread the love

نئی دہلی(جتن آن لائن خصوصی رپورٹ) منفرد دُلہن کمال دُولہا

عام طور پر یوں تو شادی کیلئے دلہنوں کے مہر میں زیور، گھر، قیمتی چیز یا کچھ رقم رکھی جاتی ہے، لیکن اس روایت کو بھارت کے مسلم جوڑے نے تبدیل کردیا۔ مزید پڑھیں

دلہن نے حق مہر میں زیور کے بجائے کتابیں مانگ لیں

بھارت کی ریاست کیرالا سے تعلق رکھنے والے اعجاز حکیم نے اجنا نظام سے 29 دسمبر کو نکاح کیا- اس دوران اجنا نے کسی پیسے یا زیور کے بجائے مہر میں 100 کتابیں مانگ کر سب کو حیران کردیا۔ اجنا نظام کی یہ خواہش اعجاز حکیم کو بہت پسند آئی- انہوں نے بھی اپنی اہلیہ کیلئے شادی کے دن تک 96 کتابیں مہر میں دینے کی خاطر خرید لیں۔ اعجاز حکیم کے مطابق انہوں نے اہلیہ کے ساتھ مل کر فیصلہ کیا تھا کہ وہ مہر میں کتابوں کے حوالے سے کسی کو نہیں بتائیں گے لیکن ان کے کچھ دوستوں نے دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔ بعدازاں سوشل میڈیا پر اجنا اور اعجاز کی کتابوں کیساتھ لی جانے والی تصویریں بھی وائرل ہوگئیں-

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اظہار حیرت، اقدام قابل ستائش قرار

سوشل میڈیا صارفین نے ایسی روایت قائم کرنے پر جہاں انتہائی حیرت کا اظہار کیا وہیں دونوں کے اس نئے اقدام کو قابل ستائش قرار دیا۔ اجنا کی شادی والی تصویر کیساتھ ان کے بیڈ روم کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بیڈ پر مہر میں ملی تمام کتابیں لے کر بیٹھی ہوئی ہیں۔ مہر میں 100 کتابیں مانگنے والی دلہن اجنا کو ان کے شوہر اب تک 99 کتابیں دے چکے ہیں اور جلد ہی وہ بھارتی آئین کی کتاب بھی دینے والے ہیں جس کے بعد اجنا کا مہر مکمل ہوجائے گا۔ اجنا کو شوہر کی طرف سے دی جانیوالی کتابوں میں قرآن پاک، بائبل، تاریخ اور معیشت پر مبنی مختلف کتابیں شامل ہیں۔

منفرد دُلہن کمال دُولہا

Leave a Reply