منظور پشتین گرفتار،14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پشاور(جتن آن لائن نیوز رپورٹر) منظور پشتین گرفتار ریمانڈ

پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے مرکزی رہنما منظور پشتین کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ مزید پڑھیں

تہکال کے علاقے شاہین کالونی سے حراست میں لیا گیا، پولیس

تفصیلات کے مطابق منظور پشتین کو پولیس نے اتوار کی رات پشاور کے علاقے تہکال سے گرفتار کیا تھا۔ جنہیں گزشتہ روزمجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں 14 روز کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے تہکال کے علاقے شاہین کالونی میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر منظور پشتین کو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا۔

منظور پشتین پر پاکستان کے آئین کو ماننے سے انکارکا الزام

قبل ازں اس حوالے سے تہکال پولیس سٹیشن کے عہدیدار شیراز احمد نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پیر کی علی الصبح انہیں گرفتار کیا گیا۔ پولیس عہدیدار کا کہنا تھا کہ پی ٹی ایم سربراہ کو ڈیرہ اسمعیل خان منتقل کیا جائے گا جہاں ان کیخلاف ایف آئی آر درج ہے۔ منظور پشتین کیخلاف درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ منظور پشتین نے 18 جنوری کو ایک تقریب سے خطاب کے دوران پاکستان کے آئین کو ماننے سے انکار کیا تھا اور ریاست کے بارے میں توہین آمیز الفاظ استعمال کیے تھے۔

منظور پشتین کی گرفتاری سے ہمارے عزم کو تقویت ملے گی، محسن داوڑ

پی ٹی ایم کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن ڈاوڑ نے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ‘یہ پرامن اور جمہوری طریقے میں اپنے حقوق مانگے کے لیے ہماری سزا ہے، منظور پشتین کی گرفتاری سے ہمارے عزم کو تقویت ملے گی،ہم منظور پشتین کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ واضح رہے پشتون تحفظ مومنٹ ایسا اتحاد ہے جو بظاہر سابق قبائلی علاقوں سے بارودی سرنگوں کے خاتمے کے مطالبے کے علاوہ ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں اور غیر قانونی گرفتاریوں کے خاتمے پر زور دیتا ہے اور ایسا کرنیوالوں کیخلاف ایک سچے اور مفاہمتی فریم ورک کے تحت ان کے محاسبے کا مطالبہ کرتا ہے۔

پشتون تحفظ مومنٹ کے عزائم مزموم، ریاستی اداروں کا موقف

ریاستی اداروں کا کہنا ہے درپردہ اس مومنٹ کے مزموم عزائم ہیں جن سے ریاست کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں- اس ضمن میں ریاستی ادارے پشتون تحفظ مومنٹ سے کئی ایک مرتبہ مذاکرات بھی کر چکی ہے لیکن ان کا خاطر خوا نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا- ایک روز قبل بھی وزیر دفاع پرویز خٹک نے پشتون تحفظ مومنٹ کیساتھ مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا عندیہ دیا تھا-

منظور پشتین گرفتار ریمانڈ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply