اخوان فلسطینی عرب لیڈر منصورعباس کا اسرائیلی وزیراعظم سے مصافحہ

اخوان فلسطینی عرب لیڈر منصورعباس کا اسرائیلی وزیراعظم سے مصافحہ

Spread the love

تل ابیب (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) منصورعباس اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیل کے مخلوط حکومتی اتحاد میں شامل عرب اتحاد کے سربراہ اور اسرائیلی

علاقوں میں موجود عرب کمیونٹی میں اخوان فلسطینی لیڈر منصور عباس نے

گذشتہ روز نو منتخب اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ سے ہاتھ ملایا۔ منصور

عباس نے بینیٹ سے مصافحہ اس وقت کیا جب انہوں نے کنیسٹ سے اعتماد کا

ووٹ حاصل کیا۔ دوسری طرف عرب اتحاد کے سربراہ منصور عباس یہودیوں اور

عربوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

=-= دنیا بھر سے ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں عرب

اتحاد کے سربراہ منصور عباس کو اسرائیل کے نئے وزیراعظم نفتالی بینیٹ سے

ہاتھ ملاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ بینیٹ کیساتھ صرف اس لیے شامل ہوئے تاکہ

بنجمن نیتن یاھو کو اقتدار سے ہٹایا جا سکے۔ وہ اس میں کامیاب رہے اور بینیٹ کو

پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ بھی دلوا دیا۔ اسرائیل کی پارلیمان الکنیست نے 49

سالہ نفتالی بینیٹ کی قیادت میں صہیونی ریاست کی چھتیسویں حکومت کی

منظوری دی ہے۔ پارلیمان کے 60 ارکان نے نئی کابینہ کے حق میں ووٹ دیا ہے

اور 59 نے اس کی مخالفت کی ہے۔ اسرائیل کے نئے مخلوط حکمراں اتحاد میں آٹھ

جماعتیں شامل ہیں۔ ان میں ملک کی 21 فی صد عرب آبادی کا نمایندہ عرب بلاک

بھی شامل ہے۔ مخلوط حکومت کی تشکیل کے لیے طے شدہ فارمولے کے تحت

نفتالی بینیٹ نصف مدت کے بعد 2023ء میں وزارت عظمی سے دستبردار ہو

جائیں گے اور ان کی جگہ 57 سالہ یائرلیپڈ وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالیں گے۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اسرائیلی پارلیمان میں نئی حکومت کی منظوری سے قبل نئے سپیکر کے انتخاب

کے لیے ووٹ ڈالے گئے اور نئے مخلوط اتحاد کے بانی یائر لیپڈ کی جماعت ییش

عتید سے تعلق رکھنے والے میکی لیفی نئے سپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے

120 ارکان پر مشتمل پارلیمان سے 67 ووٹ حاصل کیے تھے۔ گذشتہ ہفتے اس

مخلوط اتحاد کی تشکیل کے بعد 71 سالہ نیتن یاہو کا جانا ٹھہر گیا تھا اوران کے

مسلسل چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننے کے امکانات معدوم ہو گئے تھے۔ وہ 2009

سے اسرائیل کے وزیراعظم چلے آرہے تھے۔ انھوں نے مجموعی طور پر پندرہ

سال حکومت کی ہے۔ اس سے پہلے وہ 1996ء سے 1999ء تک تین سال صہیونی

ریاست کے وزیر اعظم رہے تھے۔

منصورعباس اسرائیلی وزیراعظم

Leave a Reply