منشیات معاشرے کیلئے ناسور،مکمل خاتمہ کریں گے، شہر یار آفریدی

Spread the love

وزیر مملکت داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ منشیات ہمارے نوجوانوں اور انسانیت کو متاثر کر رہی ہے، حکومت ملک کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے پر عزم ہے، جلد پاکستان کو منشیات سے پاک بنانا چاہتی ہے۔کراچی میں کوسٹ گارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے منشیات کی روک تھام میں کوسٹ گارڈز کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ ملک سے منشیات کے خاتمے میں کوسٹ گارڈز کا اہم کردار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم عالمی سطح پر منشیات کا خاتمہ چاہتے ہیں اور اس کی روک تھام کے لیے پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا کام جاری ہے۔انہوں نے کہ منشیات کسی بھی معاشرے کے لیے ناسور ثابت ہوتی ہے، منشیات کیخلاف آپریشن کا تقاضہ یہ ہے کہ اسے ٹیم ورک میں سرانجام دیا جائے۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ منشیات ہمارے نوجوانوں اورانسانیت کومتاثرکر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ منشیات کیخلاف آپریشن کوپورے ملک میں پھیلا رہے ہیں اور انشااللہ بہت جلد پاکستان کو منشیات سے پاک کردیا جائے گا۔

Leave a Reply