India-Pakistan-flags-jtn online

مذاکرات کیلئے مناسب ماحول قائم کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے، پاکستان

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن پاکستان نیوز) مناسب ماحول بھارت ذمہ داری

پاکستان نے کہا ہے بھارت کیساتھ تعلقات کو کشمیر پالیسی کے تناظر میں دیکھتے

ہیں، اسلام آباد کی کشمیر پر پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، اب بھارت کو

مذاکرات کے لئے مناسب ماحول قائم کرنا ہوگا۔ ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے

ہفتہ وار بریفنگ میں کہا پاکستان ہمیشہ بھارت سے بامقصد مذاکرات کا حامی رہا

ہے، بات چیت سے ہی مسائل حل ہونے چاہئیں، وزیراعظم عمران خان کہہ چکے

ہیں کہ مسائل کے حل کے لیےبھارت پہلا قدم اٹھائے تو پاکستان دو قدم آگے بڑھے

گا، کرتار پور راہداری اور ابھی نندن کی رہائی پاکستانی پالیسی کا مظہر ہے،

=-= یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیرکا حل ہی خطے میں امن کی کنجی، جنرل باجوہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان امن کا خواہاں ہے اور اسکی خاطر پاکستان

نے ہمیشہ متعدد اقدامات اٹھائے، خطے میں امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں، لیکن

مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں تنازعہ کا باعث ہے۔ گزشتہ

ہفتے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی قابض فورسزنے 4 بیگناہ کشمیریوں کو

شوپیاں، بیج بہاڑہ اور سوپور علاقوں میں شہید کیا گیا۔ 2021ء میں بھارتی قابض

فوج کی جانب سے 14 بیگناہ کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا جا چکا ہے-

پاکستان عالمی برادری سے کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل عام کی فوری اور

شفاف عالمی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے، کشمیری اسوقت محصور اور

قیادت پابند سلاسل ہے، بھارت عالمی قوانین کیخلاف ورزیاں کررہا ہے، امریکی

سینیٹر نے بھارتی دفاعی سیکرٹری کو خط لکھا، امریکی سینیٹر کا یہ اقدام مثبت

ہے، امریکا سمیت پوری عالمی برادری کو بھارت پر دباؤ بڑھانا چاہیئے کہ بھارت

عالمی قوانین کی پاسداری کرے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت جغرافیائی تبدیلی ختم

کر کے مظالم بند کرائے اور انسانی حقوق کی عملداری قائم کرے، مسئلہ کشمیر

اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

=-= افغانستان کے دیرپا و نتیجہ خیز حل ہی میں سب کا مفاد، زاہد حفیظ

دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ خوشحال اور مستحکم افغانستان پاکستان کے

مفاد میں ہے، پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کا قیام چاہتا ہے اور اس کے لئے اہم

کردار ادا کررہا ہے، گزشتہ سال افغان امن عمل کے لئے انتہائی مثبت رہا، گزشتہ

سال کے ثمرات کو آگے لے کر چلنا ہوگا، افغانستان میں دیرپا اور نتیجہ خیز حل

ہی سب کے مفاد میں ہو گا، ماسکو میں افغان امن عمل کا اجلاس ہورہا ہے، جس

میں امریکا، روس، قطر افغانستان اور پاکستان شرکت کررہے ہیں، پاکستان کی

نمائندگی خصوصی نمائندہ محمد صادق کررہے ہیں، پاکستان سمیت تمام اسٹیک

ہولڈرز افغانستان میں تشدد کا خاتمہ اور سیز فائر چاہتے ہیں۔ پاک بھارت ہاٹ لائن

پر ڈی جی ایم اوز کا معمول کا رابطہ ہے، سیز فائر لائن معاہدے پر عملدرآمد

کشمیریوں کی جان اور بقا ہی اس کا مقصد ہے، انڈس واٹر کمیشن کی دو سال سے

میٹنگ نہیں ہوئی، ہمارا وفد جلد بھارت جا کر پانی کے ایشوز اور نئے منصوبوں

پر بات کرے گا۔

مناسب ماحول بھارت ذمہ داری

=قارئین=: خبر اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply