ممکنہ دہشت گردی، خیبرپختونخوا میں سکیورٹی ہائی الرٹ

Spread the love

پشاور(عمران رشید خان سے) پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان

میں بدلتی صورتحال اور اس کے صوبہ خیبر پختونخوا باالخصوص

پشاور پر پڑنے والے ممکنہ اثرات کے باعث دہشت گردی، بدامنی

پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے

جبکہ کسی قسم کے بھی نا خشگوار حالات سے موثر انداز میں نمٹنے

کے لئے ضرورت پڑنے پر حساس مقامات پر ایف سی کے دستے تعینات

کرنے کے لئے وفاق سے رابطہ کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے

اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کے لئے پولیس کی خصوصی فورس قائم

اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے

کے پی پولیس کی جانب سے تربیت یافتہ فورس تیار کرلی

گئی ہے جس فورس نے اپنی زمہ داریاں سنبھال لیں ہیں

دوسری طرف تمام تعلیمی اداروں اور بڑے طبی مراکز و دیگر

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

حساس مقامات پر بھی سکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں

اسی طرح اگلی پولیو پولیو مہم کے دوران امن و امان کی

صورتحال برقرار رکھنے کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Leave a Reply