ممتاز اداکار علی اعجاز77برس کی عمر میں انتقال کرگئے

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

فلم، ریڈیو اور ٹی وی کے ممتاز اداکار علی اعجاز دل کا دورہ پڑنے کے باعث 77برس کی عمرمیں لاہور میں انتقال کرگئے،علی اعجاز مرحوم نے سوگواروں میں بیوہ کشور اور 2بیٹے بابر اور یاسر چھوڑے ہیں۔ وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔اداکارعلی اعجاز کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، علی اعجاز مرحوم نے سوگواروں میں بیوہ کشور اور 2 بیٹے بابر اور یاسر چھوڑے ہیں،اداکار علی اعجاز کو 12 برس قبل فالج ہوا تھا، وہ قلب کے عارضے میں مبتلا تھے اور کچھ عرصے سے مقامی نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔نماز جنازہ میں شوبز ، سیاسی شخصیات کی شرکت،مقامی قبرستان میں سپرد خاک ،وہ مزاحیہ ہیرو کے طور پر بہت مقبول ہوئے،انہوں نے 1961 میں فلم انسانیت سے فنی کیریئر کا آغاز کیا۔علی اعجاز کی مشہور فلموں میں سالا صاحب اور دبئی چلو کا شمار ہوتا ہے جبکہ مشہور ٹی وی ڈراموں میں خواجہ اینڈ سنز، کھوجی اور شیدا ٹلی شامل ہیں۔اداکار علی اعجاز مرحوم کی 1979 میں نمائش کے لیے پیش کی گئی سماجی فلم دبئی چلو سپرہٹ رہی۔علی اعجاز کی پنجابی فلموں مفت بر اور دادا استاد نے بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے، پیار دا بدلہ، بھائیاں دی جوڑی، یملا جٹ، بد نالوں بدنام برا ،عشق میرا ناں، سادھو اور شیطان، لیلی مجنوں، ظلم کدی نئیں پھلدا ، سدھا رستہ، بادل، سوہرا تے جوائی، مسٹر افلاطون، نوکر تے مالک، ووہٹی دا سوال اے، باو جی، دشمن پیارا، اندھیر نگری، دھی رانی، چور مچائے شور، عشق میرا ناں، بھروسہ، اتھرا پتر، آپ سے کیا پردا، عشق سمندر مشہور پنجابی فلموں میں شامل ہیں۔اداکار ننھا اور علی اعجاز کی جوڑی 80 کی دہائی میں مقبولیت کی بلندیوں پر رہی، حکومت نے 14اگست 1993کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔اداکار علی اعجاز کی خدمات کے اعتراف میں انہیں نگارا ایوارڈ بھی عطا کیا گیا،انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن کے ڈرامہ سیریل لاکھوں میں تین میں کام کر کے بھی شہرت سمیٹی۔اداکار علی اعجاز نے89 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے،اپنی مزاحیہ اداکاری کے علاوہ سنجیدہ کرداروں میں بھی اپنے فن کا لوہا منوایا۔ انہوں نے معمر شہریوں کے حقوق کیلئے علی اعجاز فاونڈیشن کے نام سے این جی او بھی بنائی،اداکاری سے کنارہ کشی کے بعد ان کا زیادہ وقت ادبی کتب کے مطالعے میں گزرا۔دوسری طرف وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے نامور اداکار علی اعجاز کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ فن کی دنیا میں علی اعجاز کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply