ممبئی ،ہسپتال میں آتشزدگی ، 6ماہ کی بچی سمیت 10 ہلاک ، 147 زخمی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بھارتی شہر ممبئی کے سرکاری ہسپتال میں آگ لگنے کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد10ہوگئی۔ہلاک ہونے والوں میں6ماہ کی بچی بھی شامل ہے جبکہ ہسپتال عملے سمیت کئی افراد جھلس کر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تاہم آگ لگنے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ شام ممبئی کے ہسپتال میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں مجموعی طور پر147افراد اور مریضوں کو نکال کر دوسرے سپتالوں میں داخل کیا گیا تاہم گھنٹوں کی مشقت کے بعد ساڑھے سات بجے آگ پر قابو پالیا گیا۔بھارتی حکام کے مطابق آگ ہسپتال کی عمارت کی چوتھی منزل پر لگی ۔ آگ کے دھویں اور گھٹن سے دیگر منزلوں پر موجود افراد بھی متاثر ہوئے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply