ملک کے تمام ائیرپورٹ پرملازمین کے موبائل فون استعمال کر نے پر پابندی عائد

Spread the love

ملک بھر کے تمام ائیرپورٹس پر موجود ملازمین کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے تمام ائیرپورٹ پر کام کرنے والے ملازمین کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس ضمن میں سول ایوی ایشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر کی جانب سے تمام ائیر پورٹس کے منیجرز اور ائیر لائنز کے حکام کو آگاہ بھی کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے علم میں یہ بات آئی تھی کہ ائیر پورٹس کے بعض حساس ایریا میں بھی مختلف ملازمین موبائل فون استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے کچھ لاء اینڈ آرڈر کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں جس کے لئے یہ اقدامات اٹھائے گئے ۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق ملازمین کے موبائل فون استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ائیر پورٹ کے اندر کام کرنے والے اگر کسی بھی اہلکار کو موبائل فون استعمال کرتے ہو ئے دیکھا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔یاد رہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کو وزن کم کرنے کی ہدایت بھی کر رکھی ہے۔ اس حوالے سے دو روز قبل پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز نے فضائی میزبانوں سے وزن کم کرنے سے متعلق رپورٹ طلب کی جبکہ زیادہ وزن والی فضائی میزبانوں کو بین الاقوامی پروازوں سے آف لوڈ کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے وارننگ دی تھی کہ 31 جنوری تک جن ملازمین کا وزن عالمی معیار سے 30 پانڈز زیادہ ہوا ان سب کو گرانڈ کر دیا جائے گاجن ملازمین کو وزن کم کرنے کے لیے مہلت دی گئی تھی ان کی تعداد 1800سے زائد ہے۔اس حوالے سے ایک گائیڈ لائن بھی فراہم کی گئی تھی جس کے تحت فروری میں 25 پانڈز، مارچ میں 20، اپریل میں 15، مئی میں 10 اور جون میں باقی ماندہ 5 پانڈز وزن کم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

Leave a Reply