ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالنے میں جلد کامیاب ہو جائینگے ،غلام سرور

Spread the love

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بہت جلد پاکستان کو بحرانی کیفیت سے نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے،ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے سی بی اے کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا او جی ڈی سی ایل انتظامیہ اور محنت کشوں کو ایک پلیٹ فارم پر دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے،باہمی اعتماد اور تعاون کا رشتہ کسی ادارے کی کامیابی کا ضامن ہوتا ہے،وہ ادارہ کبھی ترقی نہیں کرسکتا جہاں محنت کش خوشحال نہ ہو،ہمیں خود ملازمین کے حقوق کا تعین کرنا ہوگا اور انہیں ان کا جائز حق دلوانا ہوگا،جب محنت کشوں کے حقوق کی بات آئے گی تو میرا ووٹ محنت کش کے حق میں ہوگا۔میں تھرڈ پارٹی نظام کیخلاف ہوں وہاں بھی من پسند و ناپسند کے تحت کام ہوتا ہے اور میرٹ کو بالائے طاق رکھ دیا جاتا ہے، میرٹ کیلئے رائٹ مین فار رائٹ جوب کے کلیہ پر عمل کرنا ہوگا، عارضی ملازمین کی ریگولیشن کی پالیسی خوش آئند ہے۔تقریب سے سی بی اے کے جنرل سیکرٹری ملک اخلاق اور وائس پریزیڈنٹ وحید خان کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

Leave a Reply