Punjab Lock Down

ملک میں 27ٹارگٹڈ لاک ڈائون برقرار

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ٹارگٹڈ لاک ڈائون

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز ) وفاقی وزیر اسد عمر نے تمام صوبائی

حکومتوں اور متعلقہ حکام کو کوویڈ19کا پھیلا ئوروکنے کے تمام اقدامات پر یقینی

عمل درآمد کرنے کی ہدایت کردی ۔ تفصیلا ت کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی

جدید فن موسیقی میں پاکستان کی پہچان نصرت فتح علی خان کو دنیا سے گئے 23 برس بیت گئے

زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سینٹرمیں اعلی سطح اجلاس ہوا، صوبائی

حکام نے ویڈیو لنک پر این سی او سی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں محرم

کے دوران صحت کے تحفظ کے اقدامات پربریفنگ دی گئی، بریفنگ میں کہا گیا

کہ طویل مشاورت کے بعد گائیڈ لائنز پر مشتمل پلان آف ایکشن ترتیب دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کوویڈ 19کا پھیلائو روکنے کے تمام اقدامات پر عمل کی

ہدایت کرتے ہوئے کہا صوبے، متعلقہ حکام کورونا کا پھیلا روکنے کیلئے ہر

ممکن اقدامات یقینی بنائیں۔ شمالی علاقہ جات میں موبائل ٹیسٹنگ کیمپس کا انعقاد

اور شمالی علاقہ جات میں سیاحوں کی اسپاٹ ٹیسٹنگ یقینی بنائی جائے، حکمت

عملی کے تحت ملک میں27ٹارگٹڈ لاک ڈائون ہیں۔ ایس او پیزکی خلاف ورزی پر

کارروائی، جرمانوں سمیت تمام اقدامات کیے جائیں، ملک بھر میں ماسک اور

سماجی فاصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ٹی ٹی کیو کے تحت ملک بھر میں

27ٹارگٹڈ لاک ڈائون جاری ہیں۔

ٹارگٹڈ لاک ڈائون

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply