ملک میں 13سال کیلئے صرف 19ہزار ارب کیوبک فٹ گیس ذخائر رہ گئے ، وزارت پٹرولیم

Spread the love

کراچی(سٹاف رپورٹر)ملک میں توانائی کی طلب میں اضافہ،نئے ذخائر کی تلاش

میں حکومتی غفلت، تیل اور گیس کے موجودہ ذخائر تیزی سے ختم ہونے لگے۔تیل

اور گیس کی دستیابی سے متعلق وزارت پیٹرولیم کے چونکا دینے والے انکشافات

سامنے آ گئے ۔دستاویزات کے مطابق تیل اور گیس کے موجودہ ذخائر صرف 13

سال کے لیے رہ گئے،66برسوں میں 37ہزار ارب کیوبک فٹ گیس کے ذخائر

استعمال کر لیے گئے۔ دستاویزات کے مطابق ملک بھر میں 321 ذخائر میں گیس

کی مقدار 19ہزار ارب کیوبک فٹ رہ گئی، سوئی میں گیس کے بڑے ذخائر

12ہزار ارب سے کم ہو کر 1 ہزارارب کیوبک فٹ رہ گئے، تیل کے 1ارب 24

کروڑ بیرل کے ذخائر میں سے 89 کروڑ بیرل تیل استعمال کر لیا گیا ملک میں

گیس کی یومیہ پیداوار 4ارب کیوبک فٹ اور تیل 90ہزار بیرل پیدا ہوتا ہے۔ذرائع

نے بتایا کہ ملک کے66فیصد حصے میں تیل اور گیس کی تلاش کیلئے سروے

تک نہ ہو سکا، متعدد مقامات پر تیل اور گیس دریافت ہوا لیکن پیداوار شروع نہ کی

جا سکی۔

Leave a Reply