Pakistan-corona-virus

ملک میں کورونا سے مزید 19 ہلاکتیں،781 نئے کیس رپورٹ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ملک میں کورونا

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز)ملک میں کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق

ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6009 ہوگئی ہے جبکہ مزید نئے کیسز

سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 280843 تک جاپہنچی ہے۔اب تک پنجاب

میں 2153، سندھ میں 2231 اور خیبر پختونخوا میں 1208 افراد جاں بحق ہو

چکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں 167، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 55

اور آزاد کشمیر میں 54 افراد کا انتقال ہوا ہے۔ منگل کے روزملک بھر سے کورونا

کے مزید 781 مریض اور 19 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 139

کیسز، 5 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 71 کیسز اور 5 اموات، اسلام آباد19 کیسز 2

ہلاکتیں، گلگت 18 کیسز ، آزاد کشمیر 4 کیسز اور سندھ سے 530 کیسز اور 7

ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں

کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 93336 اور ہلاکتیں 2153 ہو گئی ہیں۔صوبے

میں اب تک کورونا کے 82575 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔سندھ سے

کورونا کے مزید 530 کیسز اور 7 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جس کی تصدیق

سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔پورٹل کے مطابق صوبے میں کورونا کے باعث

جان کی بازی ہارنے والے افراد کی تعداد 2231 ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی

تعداد 122016 ہے۔صوبے میں اب تک 113268 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت سے کورونا کے مزید 19 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں

جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔سرکاری

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15095 ہوگئی

ہے جبکہ اب تک کورونا سے 167افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

عید کے دن عجیب قسم کا حادثہ ” ہمارا کوئی نہیں ہوتا ” —– ( قسط نمبر 2 )

ملک میں کورونا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply