new corona virus

ملک میں کورونا سے مزید 10 اموات، 452 نئے کیس رپورٹ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز )ملک میں کورونا سے مزید 10 افراد جاں بحق

ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6184 ہو گئی جبکہ مزید 452نئے کیسز

سامنے آنے کے بعد مریضو ں کی تعداد 289580 تک جاپہنچی ۔ بروز پیر ملک

بھر سب سے کورونا کے مزید 452 کیسز اور 10 ہلاکت رپورٹ ہوئیں جن میں

سندھ سے 243 کیسز اور 9 اموات، خیبر پختونخوا میں 122 کیسز، پنجاب سے 56

کیسز، اسلام آباد 12 کیسز، گلگت 16 کیسز ایک ہلاکت اور آزاد کشمیر سے 3

کیسز رپورٹ ہوئے ۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں

کورونا کے مریضوں کی تعداد 95447 اور ہلاکتیں 2182 ہو گئی ہیں۔صوبے میں

اب تک کورونا کے 88698 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔گلگت بلتستان سے

کورونا کے مزید 16 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ۔این سی او سی کے

مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2502 اور اموات کی تعداد

61 ہو گئی جبکہ 2133 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے

کورونا کے مزید 12 کیسز سامنے آئے ۔سرکاری پورٹل کے مطابق کیسز کی

مجموعی تعداد 15390 ہو گئی جبکہ اب تک کورونا سے 173 افراد جاں بحق اور

13276 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔ آزاد کشمیر سے کورونا کے مزید 3

کیسز سامنے آئے جس کے بعد وادی میں مریضوں کی مجموعی تعداد 2184ہو

گئی جبکہ اب تک کورونا وائرس کے باعث 60 اموات ہو چکی ہیں۔آزاد کشمیر میں

اب تک 2002 مریض کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔پیر کو سندھ میں کورونا

کے باعث مزید 9 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں

جدید فن موسیقی میں پاکستان کی پہچان نصرت فتح علی خان کو دنیا سے گئے 23 برس بیت گئے

کی تعداد 2331 ہو چکی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری

اعداد و شمار کے مطابق گز شتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 243 افراد میں مہلک

وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 126425 ہوگئی ۔

صوبے میں اب تک 119849 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔پیر کو خیبر پختونخوا

میں کورونا کے 122 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد

1239 ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید

122 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی

تعداد 35337 تک جا پہنچی۔کے پی میں اب تک 32522 افراد کورونا وائرس سے

صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

ملک میں کورونا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply