kashmir corona virus

ملک میں کرونا وباء سے مزید 6 اموات، ہلاکتوں کی تعداد 113 ہو گئیں

Spread the love

اسلام آباد ( جے ٹی این آن لائن پاکستان نیوز) ملک میں کرونا وباء

ملک میں کرونا سے مزید 6 اموات کے بعد ہلاکتیں 113 ہوگئیں، مجموعی کیسز

6250 تک جا پہنچی، گزشتہ روز ملک بھر میں کرونا وائرس کے 266 کیسز

رپورٹ ہوئے ہیں اور 6 ہلاکتیں بھی ہوئیں۔ جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی

تعداد 113 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد

6250 تک پہنچ گئی۔ ملک میں ہونے والی 113 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ

41 ہلاکتیں سندھ میں ہوئی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 38، پنجاب میں 28 ،

بلوچستان میں 2، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔

گزشتہ روز سندھ میں 150 کیسز 6 ہلاکتیں، پنجاب 71، بلوچستان 33، اسلام آباد

9 اور آزاد کشمیر سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ میں کرونا وائرس کے

مزید 150 کیسز سامنے آئے اور 6 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس کی تصدیق صوبائی

ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کی اوربتایا صوبے میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد

کیسز کی مجموعی تعداد 1668 اور ہلاکتیں 41 ہوگئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں

صوبے میں مزید 133 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں

کی تعداد 560 ہو گئی ہے۔

پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 71 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے

میں کیسز کی مجموعی تعداد 3016 ہوگئی ہے جبکہ ہلاکتیں 28 ہوئیں۔ ترجمان

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا 701

زائرین، 1091 تبلیغی ارکان، 91 قیدی اور 1133 عام شہری کرونا وائرس میں

مبتلا ہیں۔ اب تک صوبے میں کرونا سے 508 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

صوبے میں ہونیوالی 28 ہلاکتوں میں سے لاہور میں 12، راولپنڈی 7، ملتان 3،

رحیم یار خان 2، بہاولپور، جہلم، فیصل آباد اور گجرات میں ایک ایک ہلاکت ہوئی

ہے۔

بلوچستان میں مزید 33 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد

صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 281 ہوگئی جبکہ صوبے میں ہلاکتوں کی

تعداد 2 ہے۔ صوبائی ترجمان لیاقت شاہوانی نے کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا

کہ آج رپورٹ ہونیوالے کیسز مقامی متاثرہ افراد کے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت کرونا

کے مزید 9 کیسز سامنے آئے، نئے کیسز کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 140

ہوگئی ہے۔ اب تک کرونا سے صرف ایک مریض کا انتقال ہوا ہے-

آزاد کشمیر سے گزشتہ روز کرونا کے مزید 3 کیسز سامنے آئے جو سرکاری

پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔

لاہور میں مزید 9 مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہونے سے شہر میں

وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 484 ہوگئی۔ کیمپ جیل لاہور میں 59، رائیونڈ

مرکز میں 484 کنفرم مریض ہیں۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق 704 زائرین

سنٹرز، 1091 رائیونڈ سے منسلک افراد میں تصدیق ہوئی۔ 91 قیدیوں، 1133 عام

شہریوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ سیالکوٹ 14 اور گوجرانوالا میں 7

قیدیوں، ڈی جی خان میں 9 قیدیوں جبکہ 221 زائرین، ملتان میں 457 اور فیصل

آباد میں 23 زائرین، شیخوپورہ 12، بہاوالدین میں 17 تبلیغی ارکان میں وائرس کی

تصدیق ہوئی ہے، سرگودھا 35، وہاڑی 37، راولپنڈی 16، جہلم میں 41 تبلیغی

ارکان، ننکانہ 2، گجرات 10، گوجرانولا 2، رحیم یار خان 45، بھکر 61 ارکان،

خوشاب 2، راجن پور 9، حافظ آباد 35، سیالکوٹ 19، لیہ میں 27 ارکان، مظفر

گڑھ 52، نارووال 15، بہاولنگر 9، فیصل آباد میں 6 ارکان، ملتان میں 105،

ساہیوال 7 اور بہاولپور میں 10 تبلیغی ارکان میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ عام

شہریوں میں ننکانہ 16، قصور 9، شیخوپورہ 10، راولپنڈی 102، جہلم میں 33

افراد میں تصدیق، اٹک 1، چکوال 4، گوجرانوالا 39، سیالکوٹ 31، نارووال میں

8 افراد میں تصدیق، گجرات میں 138 شہریوں میں کورونا کی تصدیق، حافظ آباد

12، منڈی بہاوالدین 9، ملتان 23، خانیوال 2، وہاڑی 35 افراد میں تصدیق، فیصل

آباد 35م، چنیوٹ 8، رحیم یار خان 42، سرگودھا میں 14 شہریوں میں تصدیق،

میانوالی 11، خوشاب 4، بہاولنگر 5، بہاولپور 20، لودھراں 3 افراد میں تصدیق،

ڈی جی خان 18، لیہ، اوکاڑہ اور پاکپتن میں ایک ،ایک کنفرم مریض ہے۔ترجمان

محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے کل 28 اموات جبکہ 508 افراد

صحت یاب ہو چکے ہیں۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

ملک میں کرونا وباء

Leave a Reply