ملک میں پانی کی شدید قلت،انتباہ جاری

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے ملک کے 2 بڑے ڈیموں میں پانی کی تیزی سے کمی سے خبردا ر کردیا۔ارسا حکام کے مطابق تربیلاڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1416 فٹ اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1113 فٹ پر آگئی ہے، جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول سے 63 فٹ اوپر اور تربیلامیں پانی کا ذخیرہ ڈیڈلیول سے30 فٹ اوپر رہ گیا ہے۔ارسا حکام کے مطابق رواں سال دونوں ڈیم بھرے نہیں جاسکے تھے جس کے باعث رواں سال پانی کی شدید قلت کا سامنا ہوسکتا ہے جبکہ صوبہ پنجاب اور سندھ کو ان کے حصے سے پانی کم ملنے کا امکان ہے۔واضح رہے پاکستان میں آبی قلت کے خدشے کے پیشِ نظر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کا حکم دے رکھا ہے جبکہ چیف جسٹس پاکستان نے ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ بھی قائم کیا ہے جس میں فنڈریزنگ کا سلسلہ جاری ہے۔اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ مہمند ڈیم کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply