ملک کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حاثات، 6 افراد جاں بحق

Spread the love

ملک میں ٹریفک حاثات

مانسہرہ(جے ٹی این آن لائن نیوز) مانسہرہ میں اچھڑیاں انٹرچینج کے قریب پک اپ اورٹرک میں

تصادم سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں اچھڑیاں انٹرچینج کے قریب

پک اپ اورٹرک میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کوریسکیو

1122 اہلکاروں نے بفہ اسپتال منتقل کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں ارسلان ولد

انور بلڈھیرہری پور، اسد علی سکنہ چکوال، ناصر علی ولد خورشید ایبٹ آباد کے رہائشی تھے۔

گلیات کا رہائشی ظہیرعباس شدید زخمی حالت میں ہے جسے ایبٹ آباد ریفرکردیا گیا ہے

رحیم یارخان:قومی شاہراہ جن پورکے قریب ٹریفک حادثہ،2افرادجاںبحق

رحیم یار خان میں قومی شاہراہ پرمرغیاں سپلائی کرنے والا مزدا ٹرک

سامان لے جانے والے ٹرالر سے ٹکرا گیا۔جمعہ کی صبح ٹریفک حادثہ قومی شاہراہ جن پور کے

قریب پیش آیا۔حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوا۔میتوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا

گیا۔ امدادی ٹیموں کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ سپلائی کیلئے لے جانے والی

سینکڑوں مرغیاں بھی حادثے میں ہلاک ہوگئیں جس سے لاکھوں کا نقصان ہوا.

ملک میں ٹریفک حاثات

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply