سلیکٹڈ حکومت ہر طرف سے عوام پر حملہ آور، ملک میں مہنگائی کا راج ،بلاول بھٹو

Spread the love

ملک میں مہنگائی راج

ٹنڈوالہ یار(جے ٹی این آن لائن نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے سلیکٹڈ

حکومت ہر طرف سے حملہ آور ہے، ملک میں مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کا راج ہے، عوام کا

معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔گزشتہ روزیہاں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا

جب بھی سلیکٹڈ حکومت آتی ہے، عوام کا خون چوستی ہے، کوئی جما عت سلیکٹڈ کا مقابلہ کرسکتی

ہے تو وہ پیپلزپارٹی ہے، حکومت عوام کے معاشی قتل پر اتر آئی ہے، ماضی میں کبھی غربت اور

مہنگائی میں اتنا اضافہ نہیں ہوا، حکومت نے پاکستان اسٹیل بند کر کے 10 ہزار خاندانوں کو بیروزگار

کر دیا، ایک ہی صوبہ ہے جہاں پبلک سروس کمیشن پر تالا لگا ہوا ہے۔ کیا ہماری قسمت میں لکھا ہے

ہمیشہ غریب ہی رہیں گے ؟ خان صاحب رو ٹی، چھت، روزگار چھین رہے ہیں، ملک میں کوئی

جماعت اپوزیشن کرسکتی ہے تو وہ پیپلزپارٹی ہے، عوام ناکام ترین حکومت کا مقابلہ کرنے کیلئے

تیار ہو جائیں۔ عمران خان کی پہلی اور آخری حکومت ہے، عوام جانتے ہیں اپنے حقوق کا تحفظ

کیسے کیا جاتا ہے اور کیسے حقوق چھینے جاتے ہیں۔پہلے دن سے اس ملک کے غریب عوام پی ٹی

آئی حکومت کے نشانے پر تھے ۔ غربت اور بیروزگاری میں اضافہ جو اس حکومت میں ہوا ماضی

میں ایسا کبھی نہیں ہوا ، اسٹیل ملز اور ایف آئی اے میں کام کرنیوالے ہزاروں افراد کو نکال دیا گیا،

نوجوان کو روزگار کا موقع نہیں مل رہا، اور جن لوگوں کے پاس روزگار ہے اسے ختم کیا جارہا ہے،

پورے ملک میں پبلک سروس کمیشن چل رہے ہیں سندھ ایک ہی صوبہ ہے جہاں پبلک سروس کمیشن

پر تالا لگا ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا ماضی میں کبھی مہنگائی اورغربت میں اتنا اضافہ نہیں ہوا،

مہنگائی کی شرح میں پاکستان بنگلہ دیش سے آگے نکل گیا ہے، جنگ زدہ افغانستان سے بھی پاکستا

ن میں مہنگائی زیادہ ہے، یہ عمران خان کی تبدیلی ہے، ان کا تین سال میں کارنامہ تاریخی مہنگائی

ہے، اگر تین سال میں کوئی کامیابی ہے تو وہ تاریخی غربت ہے۔عوام نے ایک نہیں بلکہ کئی آمروں

کیخلاف جدوجہد کی ہے، انہیں ایک بار پھر جدوجہد کیلئے تیار ہونا ہے، تاکہ ہم سیاسی میدان میں اتر

کر اس نااہل، نالائق اور ناکام ترین حکومت کا مقابلہ کریں، کوئی جماعت سلیکٹڈ کا مقابلہ کرسکتی ہے

تو وہ پیپلزپارٹی ہے، ہم نے مل کر انہیں بھگانا ہے، اور عوامی حکومت لانی ہے۔بلاول بھٹو کا مزید

کہنا تھا پاکستان کے عوام نے ان حکمرانوں کو نہ پہلے مانا اور نہ آج ان کو مانتے ہیں اور آنیوالے

کل میں ان کو بھگائیں گے، یہ عمران خان کی پہلی اور آخری حکومت ہے، ابھی انہیں جشن منانے

دو، جب پاکستان کے عوام کے ہا تھ میں یہ فیصلہ آئے گا اور ووٹ کا موقع ملے گا تو وہ خود فیصلہ

کریں گے، ہم ناکام، نالائق اور ناکام سلیکٹڈ کو بھگائیں گے۔ ملک میں کوئی جماعت اپوزیشن کرسکتی

ہے تو وہ پیپلزپارٹی ہے، عوام ناکام ترین حکومت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہو جائیں۔

ملک میں مہنگائی راج

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply