ملک میں آٹے کا بحران سر اٹھانے لگا، نرخوں میں چکی مالکان کا خودساختہ اضافہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور/کراچی/حیدرآباد/گوجرانولہ/فیصل آباد(جنرل رپورٹ)ملک میں آٹے کا بحران

سر اٹھانے لگا،چکی مالکان کے خودساختہ اضافے پر عوام پریشان،حکومت نے

چپ سادھ لیجبکہ گندم کی سپلائی متاثر ہونے پر آٹے کے بحران کا بھی خدشہ ہے۔

ریٹیلرز ایسو سی ایشن کے مطابق گندم سپلائی کم ہونے کے سبب گزشتہ ایک

ہفتے کے دوران آٹے کی قیمت میں 5 روپے کلو اضافہ ہوا ہے۔صدر ریٹیلرز

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فائن آٹا فی کلو 62 روپے میں دستیاب ہے جبکہ چکی

کے آٹے کی قیمت میں بھی 5 سے 6 روپے فی کلواضافہ کردیا گیا اور چکی آٹے

کی فی کلوقیمت 70 روپے مقررکی گئی ہے۔ڈیلرز اوپن مارکیٹ کے مطابق اوپن

مارکیٹ میں فی کلو گندم کی قیمت 47 سے بڑھ کر 52 روپے ہو گئی جبکہ کراچی

میں گندم کی بوری 500 روپے مہنگی ہونے کے بعد 100 کلو گندم کی بوری

5200 روپے کی ہوگئی ہے۔شہر کے بعض علاقوں میں 10 کلو آٹا 660 سے 700

روپے تک فروخت کیا جارہا ہے جبکہ بحران سے قبل 10 کلو آٹے کی قیمت 450

روپے تھی یعنی 5 ماہ میں 10 کلو آٹا 250 روپے تک مہنگا ہوا ہے۔حیدرآباد میں

آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور چند روز میں 10 کلو

آٹے کی بوری 640 روپے کی ہوگئی ہے۔ ریٹیلرز ایسو سی ایشن کے مطابق سندھ

حکومت کی پاسکو سے خریدی گندم آمد پر آٹے کی قیمت میں کمی ہوجائے گی۔

لاہور میں آٹا چکی ایسوسی ایشن پنجاب نے آٹے کی فی کلو قیمت میں 6روپے کلو

اضافہ کردیا جس کے بعد آٹا 70 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔آٹا چکی

ایسوسی ایشن نے 4 جنوری کو آٹے کی قیمت 64 روپے مقرر کی تھی تاہم چند

روز بعد آٹے کی قیمت 70 روپے فی کلو مقرر کردی ہے اور فلورملز کی جانب

سے 20کلو آٹے کا تھیلا 808 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔آٹا چکی ایسوسی

ایشن کے جنرل سیکرٹری کا کہنا ہے کہ چکی مالکان کو یومیہ 5 بوری گندم

سپلائی کی پالیسی ہے، فلور ملز ہول ویٹ آٹا 75 روپے کلو میں فروخت کررہی

ہیں، فلورملزچوکر، سوجی اورمیدہ نکلا ہوا نمی والا آٹا 40 روپے کلو میں فروخت

کررہی ہیں۔جنرل سیکرٹری کا کہنا تھاکہ مارکیٹ میں آٹے کا بحران پیدا ہورہا ہے،

دوسرے صوبے پنجاب پر انحصار کررہے ہیں اور شہری فلورملز کا آٹے نہ ملنے

پرچکیوں کا رخ کررہے ہیں۔گوجرانوالہ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 805

سے بڑھ کر 1050 روپے تک پہنچ گئی جبکہ دکانوں پر کھلا آٹا 60 روپے فی کلو

فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ فیصل آباد میں سرکاری کوٹہ پر آٹا چکیوں کو

گندم کی فراہمی بند کردی گئی ہے جس کے باعث سرکاری گندم نہ ملنے سے

چکیوں پر آٹے کی قیمت 70 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر

کا کہنا ہے کہ آٹا چکی مالکان سرکاری گندم لے کر بھی آٹا مہنگا فروخت کرتے

تھے، چکی مالکان کیخلاف شکایات پرگندم کا کوٹہ بند کیا۔پنجاب میں چکی مالکان

نے آٹے کی قیمت میں چھ روپے فی کلواضافہ کردیا جس کے بعد قیمت 64 روپے

سے بڑھ کر70 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ چکی مالکان نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن

جاری کردیا جس کا اطلاق آج سے کیا جارہا ہے۔اس حوالے سے چکی اونرز

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے چکی مالکان کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔

حکومت اگر فلور ملز کی طرح سبسڈی دے گی تو قیمت کم کردیں گے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply