ملک دشمن ایجنسی ملوث

لاہور میں ہونے والے دھماکے میں ملک دشمن ایجنسی براہ راست ملوث ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

Spread the love

ملک دشمن ایجنسی ملوث

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لاہور میں 23 جون کو

ہونے والے دھماکے میں ملک دشمن ایجنسی براہ راست ملوث ہے جس نے اس نیٹ ورک کو تمام مالی

معاونت فراہم کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 23 جون کو جوہر ٹاؤن کار بم

دھماکے میں 3 افراد شہید اور 22 زخمی ہوئے۔ ‘دھماکے کے دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا اور

اس میں ملوث بین الاقوامی و مقامی کرداروں کا تعین بھی کرلیا گیا ہے، اس میں ملک دشمن ایجنسی

ملوث ہے’۔انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے 16 گھنٹے میں دھماکے میں ملوث افراد کا تعین کرلیا تھا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بتایا کہ دھماکے دہشت گردوں سے تفتیش کے لیے مشترکہ

تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس نے تمام

ہائی پروفائل کیسز کو ٹریس کرلیا ہے۔اس موقع پر آئی جی پنجاب انعام غنی نے بریفنگ دیتے ہوئے

کہا کہ ‘واقعے کے فوراً بعد وزیر اعلیٰ کے حکم پر جائے وقوع سے تمام شواہد حاصل کیے، بہت

قلیل وقت میں ہم ان لوگوں تک پہنچ گئے تھے جہاں سے یہ گاڑی حاصل کی گئی تھی’واقعے کے اہم

کردار جس نے پاکستان میں اس کا سارا انتظام کیا وہ گرفتار ہے، جس کی مدد سے گاڑی خریدی گئی

وہ ہمارے پاس ہے، جس نے اس کی مرمت کی وہ اور اس میں بارودی مواد بھرنے والا بھی زیر

حراست ہے’۔انہوں نے بتایا کہ 10 کے قریب گرفتار ہیں جن میں خواتین اور مرد دونوں شامل ہیں،

اس کے علاوہ اس کے ماسٹر مائنڈز کی بھی شناخت ہوچکی ہے۔واقعے کی پیشگی اطلاع کے حوالے

سے ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ‘محکمہ داخلہ وقتاً فوقتاً کسی بھی

خطرے کے حوالے سے پیشگی اطلاع جاری کرتا رہتا ہے تاہم اس واقعے کے حوالے سے پہلے

سے کوئی اطلاع نہیں مل سکی تھی، تمام زخمیوں اور شہیدوں کو حکومت پنجاب معاوضہ ادا کرے

گی’۔

ملک دشمن ایجنسی ملوث

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply