115

ملک بھر میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا

لاہور (سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے مختلف شہروں میں گیس کی

بندش کے باعث شہری مشکلات کا شکار دکھائی دیئے ۔تفصیلات کے مطابق ملک میں گیس کی طلب

6 ارب مکعب فٹ ، پیداوار 4 ارب مکعب فٹ ہے ، 90 کروڑ مکعب فٹ ایل این جی درآمد کی جا رہی

ہے،صوبہ سندھ میں گیس بحران کی وجہ سے صنعتوں میں کام متاثر ہوا ہے جبکہ کراچی شہر میں

سی این جی اسٹیشنز تیسرے روز بھی بند رہے ۔رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیورز نے کہا کہ انہیں رات میں

کہا گیا تھا کہ صبح سی این جی کی فراہمی شروع ہوجائے گی تاہم ساری رات انتظار کرنے کے بعد اب

کہا جارہا ہے کہ سی این جی نہیں کھلے گی۔گیس کے بحران میں صنعتوں اور ٹرانسپورٹ کا نظام

متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ گھریلو صارفین کو بھی گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے۔دوسری جانب

لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی 12 گھنٹے گیس کی لوڈشیڈنگ کی گئی اور اقبال ٹاون،جوہر ٹاون،

ٹاون شپ، گارڈن ٹاون، فیروز پور روڈاور مسلم ٹاون، باٹا پور، ہربنس پورہ ، کینٹ ، سبزہ زار، وحدت

روڈ کے ملحقہ علاقے بھی شدید متاثر ہوئے۔سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن نے پنجاب

میں انڈسٹری اور سی این جی سیکٹر کو گیس فراہمی بند کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں