Pakistan-corona-virus

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 65 افراد جاں بحق

Spread the love

ملک بھر میں کورونا

اسلام آبا(جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 65 افراد جاں بحق ہو نے

کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار 465 ہوگئی،پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9

لاکھ 8 ہزار 576 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ

24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 724 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 36 ہزار 315، سندھ

میں 3 لاکھ 11 ہزار 766، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 30 ہزار 644، بلوچستان میں 24 ہزار 733،

گلگت بلتستان میں 5 ہزار 516، اسلام آباد میں 80 ہزار 662 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 ہزار 940

کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 29 لاکھ 43 ہزار 620 افراد کے ٹیسٹ کئے

گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 76 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 27 ہزار 843

مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 242 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں

کورونا سے ایک دن میں 65 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 20

ہزار 465 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 875، سندھ میں 4 ہزار 942، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 990،

اسلام آباد میں 748، بلوچستان میں 271، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 532 مریض

جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ملک بھر میں کورونا

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply